(اُردو لیکس )
یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) نے پیر کو سول سروسز امتحان کے فائنل نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں شروتی شرما نے پہلا رینک حاصل کرتے ہوئے ملک بھر میں ٹاپر رہیں ہیں جملہ 685 امیدواروں کا انتخاب ہوا ہے پہلے چار رینک تک لڑکیوں نے حاصل کیا۔ایسے امیدوار جنہوں نے امتحان میں شرکت کی تھی وہ اپنے نتائج UPSC کی آفیشل ویب سائٹ upsc.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ شروتی شرما نے امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔ شروتی شرما جے این یو طالبہ ہیں اور انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی سے سیول سروس کی کوچنگ لی تھی
یو پی ایس سی کے نتائج میں لڑکیوں کا غلبہ دیکھا گیا ۔ پہلے نمبر پر شروتی شرما کے بعد انکیتا اگروال دوسرے نمبر پر آگئی ہیں۔ اس کے بعد گامنی سنگلا نے تیسرا رینک حاصل کیا ہے۔ ایشوریہ ورما چوتھے نمبر پر رہیں۔ اتکرش دویدی کو پانچواں رینک ملا ہے۔ یکشا چودھری چھٹے نمبر پر رہے۔ آٹھواں رینک ایشیتا راٹھی، نواں رینک پریتم کمار اور دسویں رینک ہرکیرت سنگھ رندھاوا کو ملا ہے۔