لکھنو ( اردولیکس) اترپردیش کے رائے بریلی میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ ایمبولینس اور ٹرک میں تصادم سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ اور تین افراد زخمی ہوگئے۔اس حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی جو ایمبولنس میں علاج کے لیے دہلی جا رہے تھے جبکہ حادثہ میں ڈرائیور بھی فوت ہوگیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ حادثہ انتہائی خوفناک طور پر پیش آیا۔ آمنے سامنے دو گاڑیوں کے ٹکرا جانے پر دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔
چیف منسٹر یوگی نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے سرکاری اہلکاروں کو اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا حکم دیا۔ زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز دی ۔