جلگاؤں (شیخ زیان احمد):ایک ٹی وی پروگرام میں ِ نبی ِ کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ کلمات بکنے والی بی جے پی ترجمان نو‘پور شرما کے خلاف سیکشن 295 (A)، 153 (A) 505 (2) کے تحت ایف آئی آر درج کرکے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیاگیا۔جلگاؤں ضلع ڈی ایس پی(ہوم) سندیپ گاویت سے ذاتی طور پر ملاقات کے بعد اس بابت تحریری شکایت اور ویڈیو پین ڈرائیو کی شکل میں دی گئی۔
سندیپ گاویت نے وفد کو یقین دلایا کہ ایس پی صاحب کے حکم پر اس معاملے میں مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وفد میں جلگاؤں اہالیان ِشہر بھی شامل تھے۔ وفد میں ایم آئی ایم کے نارتھ مہاراشٹر اسٹوڈنٹس یونین کے صدر سانیر سید، جامع مسجد ٹرسٹ کے صدر سید چاند امیر، مسلم عیدگاہ ٹرسٹ کے انیس شاہ ایوب شاہ، قریشی برادری کے یعقوب خان مقبول خان اور عثمانیہ پارک کے سماجی کارکن سمیر رئیس شیخ شامل تھے۔
تصویر میں: ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ہوم) سندیپ گاویت کومحضر پیش کرتے وقت، فاروق شیخ ان کے ساتھ یعقوب خان، سید چاند انیس شاہ اور سانیر سید نظر آئے