جلگاؤں (شیخ زیان احمد): امسال طلبہ میں تعلیمی بیداری اور مقابلہ جاتی دور میں خود کو منوانے کا خاصہ جنون دیکھا جارہا ہے جس سے یقینا ہند میں مسلمانوں کے مستقبل کی نوید سحر کہا جاسکتا ہے۔مقابلہ جاتی امتحانات کی طرح مختلف میدانوں کے انتہائی سخت امتحانات میں بھی مسلم نمائندی دیکھی جارہی ہے۔
گزشتہ سال ہوئے M.B.B.Sکے Final Examsمیں جلگاؤں شہر کے معروف وکیل عقیل اسمٰعیل کی راحت ِ جاں (بیٹی)دانیہ عقیل نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔لہٰذا ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی صدر معلمہ عفیفہ شاہین، سوپروائزر تاج الدین شیخ اور اسٹاف نیدانیہ کے گھر جاکر تہنیت پیش کی اور گل دے استقبال کیا۔دانیہ کی کامیابی ہماری طالبات کے مشعل راہ ثابت ہوسکتی ہے۔اس موقع پر اسٹاف کی جانب سے مسفیرہ میڈم،نسیمہ میڈم اور شفقت حسین موجود تھے۔
تصویر میں: دانیہ عقیل کا استقبال کرتے ہوئے صدر معلمہ ساتھ میں سوپروائزر تاج الدین شیخ،شفقت حسین،مسفیرہ میڈم،نسیمہ میڈ م دیکھے جاسکتے ہیں۔