ممبئی ( اردولیکس) ممبئی پولیس نے بی جے پی کی ترجمان گستاخ نوپور شرما کے خلاف ان کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف مبینہ توہین آمیز ریمارکس پر ایف آئی آر درج کی ہے۔
شکایت کی بنیاد پر، پائدھونی پولیس اسٹیشن نے 28 مئی کو شام 8.30 بجے شرما کے خلاف دفعہ 295A (مذہب کی توہین کے لیے بدنیتی پر مبنی عمل)، 153A (گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) اور 505(2) (عوامی فساد کو ہوا دینے والے بیانات) کے تحت ایف آئی آر درج کی۔ )۔
ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ جنرل سکریٹری رضااکیڈمی سیعدنوری جنھوں نے الزام لگایا کہ نوپور شرما نے اسلام اور پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا اور اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی ۔