نئی دہلی:(اُردو لیکس) جنوب مغربی مانسون مقررہ وقت سے پہلے ہی کیرالا کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے تین دن قبل ہی مانسون کیرالا کے ساحل سے ٹکرایا۔ عام طورپر یکم جون کو مانسون کیرالا کے ساحل پہنچتا ہے لیکن اس مرتبہ مانسون تین دن قبل ہی کیرالہ کے ساحل پہنچ گیا۔ حال ہی میں خلیج بنگال میں آئے ہوئے ہوئے آسانی طوفان کی وجہ سے گزشتہ ماہ سے مانسون کی رفتار میں تیزی آئی تھی اور 27 مئی تک اس کے کیرالا کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔