شیخ الحدیث مدرسہ بیت العلوم مالیگاؤں کے اول شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ محمد اسحاق نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ (1908تا1928) مالیگاؤں کیلئے انعام حق وعطائےالہی کی حیثیت رکھتےتھے۔آپ کی شخصیت شخصیت سازتھی آپ کےشاگردوں میں مولانامحمدعثمان ومولاناعبدالحق رازی صاحبان بانی واستاذجامعۃ الصالحات ومعہدملت اور مولاناعبدالحمیدنعمانی و مولانا عبدالقادر رکن شوری دارلعلوم دیوبندصدرجمیعت علماءمالیگاؤں استاذوبانی معہدملت اورمولانا جمال الدین لبیب استاذ معہدملت و بانی مدرسہ اسلامیہ اور مفتئ مہاراشٹرقاری محمدحسین و استاذ الشعراءمولانامحمدیوسف عزیز اور حافظ مولوی ثناءاللہ اول امام وخطیب مسجدحمیدیہ بڑاقبرستان مدت امامت 65سال بغیرتنخواہ اوراپنے
استاذشاہ محمد اسحاق نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کی
نمازجنازہ پڑھانے کاشرف بھی حاصل ہوا
اورمولانامحمدالیاس استاذ معہد ملت مفتی وبانی جامعۃ الصالحات اورحافظ محمدثوبان امام مسجد نورانی وعیدگاہ و مصنف اول مولوی عبدالمجید وحید ودیگرشاگردان اللہ تعالی ان کو جنت میں اعلی مقام نصیب فرماے امتیازی شان کےحامل تھے۔ انہی بزرگوں کافیض معہد ملت میں شخصیت سازی کی جھلک نظرآتی ہے۔مولانامحمدحنیف ملی قاسمی شیخ الحدیث معہدملت رکن شوری ندوۃ العلماءلکھنؤ قاضی عبدالاحدملی وازہری مولانا عبدالحمیدملی وازہری مولانا جاویدملی امام نورانی مسجدمرکز سےلیکرمولانا محمدادریس عقیل ملی قاسمی وامام سلیمانی مسجد ناظم وبانی تعلیم البنات حافظ ریاض احمد ملی ومفتی آصف انجم ملی جامعہ ابوالقاسم مولاناجمال عارف ملی بانی ومہتمم جامعہ ابوالحسن علی ندوی قاری مختارابن عبدالعزیزحافظ امین عبدالجبارملی ناظم اعلی باغ فردوس امیرشریعت مفتی محمدحسنین ملی نعمانی اورمولانامحمدعمرین محفوظ ملی رحمانی صاحبان اوردیگرمقامی اور بیرون شہرکے ملی حضرات کی دینی تعلیمی معاشرتی و اصلاحی سرگرمیوں کودیکھ کرمحسوس ہوتاہےکہ ان کےقائم کردہ مدارس اورمعہدملت کےفارغین کافیض نہ صرف مہاراشٹرہندوستان اورمبالغہ نہ ہوگا۔
پوری دنیا میں پہنچ رہاھے یہ مالیگاؤں کی امتیازی شان اوراللہ کافضل کرم ہے۔آج جبکہ فاضل معہدملت مولانامحمدعمرین محفوظ ملی رحمانی کو مہاراشٹرکی عظیم درسگاہ معہد ملت کےایک عظیم مسندپرمہتمم کی حیثیت سےفائزکیا گیاھے۔ہمیں دلی خوشی ھےاوربہت بہت مبارکباد اور دعائیں۔ اورامیدبھی۔ ابھی گذشتہ 2021ءمیں معہدملت کے ابتداسےلےکرآج تک کےفارغین کا ایک تعارفی وتربیتی کانفرنس منعقدہوئی تھی۔ جس میں مولاناشاہ محمد اسحاق نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کےشاگرد کےشاگردمولاناعبدالحمیدملی وازہری نومنٹ کی تقریرمیں ملکی حالات کےپیش نظرمسلمانوں کوکہاکہ صبروہمت سےکام لیں۔ اللہ پربھروسہ رکھیں۔ حالات بدلینگے۔اورفارغین معہد ملت سےفرمایاکہ معہد ملت ایک تحریک کانام ھے کوشش کی جاےکہ اسمیں حالات کےتقاضے کے مطابق علمی وتعلیمی ترقی بھی ہو اورہزاروں طلباءبیک وقت فیض یاب ہوں۔ اِن شاء اللہ ہمیں امید ہیکہ مولانامحمدعمرین محفوظ ملی رحمانی صاحب کےاہتمام میں معہدملت کےبزرگوں کاخواب شرمندۂ تعبیرہوگا۔اللہ تعالی معہدملت اورسبھی مدارس ومکاتب خانقاہوں کوخیرکامرکزبنادے(آمین )