بھسا ول: (عقیل خان بیاولی) عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی ہند بھساول شہر میں گزشتہ 17برسوں سے مسلسل عازمین حج و عمرہ کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کرتی آ رہی ہیں امسال بھی جونئیر ریلوے انسٹیوٹ میں یہ کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں جلگاؤں ضلع بھر کے عازمینِ حج و عمرہ نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔ صبح 10 بجے سے کیمپ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے قاری منتظر عطاری نے کی تو نعت پاک کا نزرانہ انور علی عطاری نے پیش کیا.
مولانا ذوالفقار مصباحی صاحب نے حج کی اہمیت و فضیلت پر بیان فرمایا اسی کے ساتھ حج و عمرہ کی تیاری سے لیکر ارکان کی ادائیگی، حج و عمرہ کی احتیاط، احرام کا عملی طریقہ وغیرہ سے متعلق تربیت حافظ فاروق صاحب اشرفی دھولیہ نے فرمائی۔
شام 6:30 بجے دعاء اور صلاۃ و سلام پر تربیتی اجتماع کا اختتام ہوا پروگرام کو کامیاب بنانے میں نگران زون معین عطاری اکولا، حاجی شاکر، رفیق قادری، حاجی تنویر،، آصف عطاری، یوسف برکاتی،فرید شیخ، اور رفیق روشن نے کوششِ کی۔