جلگاؤں (شیخ زیان احمد) : موجودہ دور میں ملک میں اِتّحاد کی اشد ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی صلاحیتوں کے ساتھ موجودہ دور کے تمام مثبت اور مناسب ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے اِسلام کی دعوت اور اس کی تعلیمات ہم وطن بھائیوں تک پہنچانے کی مکمل سعی کرنی چاہئے۔اسی غرض سے مختلف پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں اسی ضمن میں عید ملن پروگرام کے ذریعہ اہالیان ِ وطن تک اسلامی تعلیمات کی صحیح تعریف اور سمت بتانے کے لیے جماعت ِ اسلامی ہند،جلگاؤں کی جانب سے 3جون 2022بروز جمعہ بعد نماز ِ مغرب اَلپ بچت بھَون،کلکٹر آفس،جلگاؤں میں عید ملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔
جس میں جلگاؤں ضلع سرپرست وزیر جناب گلاب راؤ پاٹل،خاصدار جناب اُنمیش پاٹل،ضلع کلکٹر جناب ابھیجیت راؤت،یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب ڈاکٹر وِجئے،سابق سرپرست وزیر گلاب راؤدیوکر،ایس پی ڈاکٹر پروین منڈے ،میونسپل کمیشنر ودیا گائیکواڑ،صدر بلدیہ جئے شری مہاجن کے علاوہ شہر کے مختلف سیاسی،سماجی،تعلیمی،فلاحی حلقہ کے خداّم خصوصی طور پر مدعو ہیں۔لہٰذا آپ تمام سے بھی گزارش ہے کہ کثیر تعداد میں اس پروگرام میں شرکت کریں اوردعوت کی ایک کڑی کو کامیاب بنائیں۔بعد ازپروگرام شیر قورمہ کا نظم رہے گا۔ان شاء اللہ
امیر ِ مقامی سہیل امیر شیخ
جماعت اسلامی ہند،جلگاؤں