شہر مالیگاؤں کی مشہور ومعروف شخصیت ڈاکٹرمحمد مصطفٰی ہندوستان والا کی صاحبزادی عاٸشہ ترنّم نے بار ہویں سائنس میں %83. 91 فیصد مجموعی مارکس حاصل کی۔ اور شہر مالیگاؤں میں اول مقام حاصل کرکے سٹی ٹاپر بنی نیز شہر کا نام بلند کیا۔
اپنے خاندان کا نام روشن کیا ۔اس موقع پر مجلس ابنا ٕ قدیم اسلامیہ پر خلوص مبارکباد پیش کرتی ھے اور دعا گو ھے کہ ہماری قوم کے طلبا ٕ وطالبات بھی اسی طرح محنت کریں اور نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنی خاندان اپنی اسکول اور اساتذہ کا نام روشن کرے۔اللّٰہ تعالیٰ انسان کی طلب اور تڑپ پر علم کی دولت سے مالامال کرتے ہیں۔اللّٰہ تعالیٰ بے طلبوں کو علم نھی دیتا لھٰذا اپنے اندر علم کا شوق پیدا کرو نیز قلم اور کتاب کا احترام کرو ساتھ ہی ساتھ اپنے والدین اساتذہ کرام کی عزت کرو یقینًا ہمارا رب ہم کو صلاحیت اور صفات سے نوازے گا۔
یاد رکھو کہ اولاد کے لۓ والدین کا بہترین تحفہ تعلیم ھے نیز جو کوشش کرتا ھے وہ پاتا ھے ۔والدین کی پہچان اسکی اولاد سے ھوتی ھے جس طرح درختوں کی پہنچان اس کے پھلوں سے ھوتی ھے اسی طرح استاد کی پہنچان اسکے طالبعلم سے ھوتی ھے ۔یقینًا عاٸشہ ترنّم کی نمایاں کامیابی میں والدین کا بہت بڑا ہاتھ ھوتا ھے اوریہ والدین کی توجہ اور دعاٶں کا ثمرہ ھے نیز اساتذہ کی محنت اور عاٸشہ کی مستقل جدوجہد کا پھل ھے۔
اللّٰہ تعالیٰ عاٸشہ ترنم ڈاکٹر محمّدمصطفٰی اور ھماری قوم کے بچوں اور بچیوں کو ہر میدان میں کامیابی عطا فرماۓ اسی طرح عاٸشہ کو نیٹ کے امتحان میں بھی نمایاں کامیابی عطا فرماۓ اور تمام شرور وفتن سے حفاظت فرماۓ آمین اور ھماری قوم کے طلبا ٕ وطالبات کو بھی نیٹ کے امتحان میں کامیابی عطا فرماۓ آخر میں ہم عاٸشہ ترنم ڈاکٹر محمد مصطفی کو دل کی عمیق گہراٸیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
منجانب سرپرست حضرات ۔صدر وارکین مجلس ابنا ٕ قدیم مدرسہ اسلامیہ مالیگاؤں