جلگاؤں ( نامہ نگار )ضلع پریشد اردو اسکول دھرن گاؤں سے صدر معلم کے عہدہ سے شیخ نظام الدین حسن الدین کی سبکدوشی ہونے پر اور اسی کے ساتھ کاسودہ قصبہ کے ہندی مراٹھی صحافی نورالدین ملاجی کو یورپ سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی سند ملنے پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔
موصوف گزشتہ ٤ دہایوں سے علاقہ بالخصوص دیہی علاقوں میں افہام وتفہیم، قومی یکجہتی،تعلیم نسواں پولس پبلک ،کاموں کے ساتھ قومی و ریاستی زبانوں کے اخبارات کے ذریعے مقامی مسائل کو کامیابی کے ساتھ حل کر رہے ہیں جس کے عوض انہیں بین الاقوامی سطح پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند سے نوازا گیا۔
پروگرام کی صدارت فیڈریشن آف انڈین جرنلسٹس کے ضلعی ورکنگ صدر نورالدین ملاجی نے کی۔ صاحب اعزاز شیخ نظام الدین کو آل مہاراشٹر اردو ٹیچرس اسوسی ایشن جلگاؤں، حضرت بلال ملٹی پرپز سوسائٹی جلگاؤں اور پنجاب راؤ دیشمکھ شکشک پریشد، جلگاؤں جیسے اداروں سے " آئیڈیل ہیڈ ماسٹر "ایوارڈز مل چکے ہیں.
موصوف نے پاچورا، ایرنڈول، دھرن گاؤں تعلقوں میں تعلیمی خدمات انجام دیں۔ ایرنڈول تعلقہ کے اتران میں صدر مدرس کے عہدے پر فائض رہتے ہوئے انہوں نے مسلسل چار سال تک " کوالٹی ڈیولپمنٹ پروگرام" کے تحت کڑی محنت کرکے اسکول کو پہلا انعام دلایا۔موصوف نے انتہائی محنت سے نونہالان ملت کو سنوارنے کی ہر ممکن کوشش کی اپنے ہم پیشہ ساتھیوں معاونین کی بھی وہ چلتے پھرتے ہنسی مذاق میں ایسی اصطلاح کا ہنر جانتے ہیں کہ اصلاح بھی ہو جائے اور کسی کی دل آزاری بھی نہ ہو.
اس موقع پر صدر معلم شیخ عین الدین سید حسن نے مستقبل کی یادوں کا دلکش ذکر کرتے ہوئے کچھ واقعات سنا کر یادیں تازہ کی۔ ڈاکٹر نورالدین ملاجی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کام کا خاتمہ نہیں بلکہ سماجی کام کرنے کا موقع ہے۔ایک نۓ دور کا آغاز ہے تجربات سے عوام کو فیض یاب کریں.
تقریب میں اساتذہ کرام شیخ غیاث الدین نظام الدین، قمر الدین چراغ الدین، علاء الدین نظام الدین، عبدالغفور محمد شبیر وغیرہ موجود تھے۔ نظامت فارغ التحصیل استاد نعیم احمد شیخ چاند نے کی اور شکریہ شیخ عین الدین سید حسن نے کیا ۔