جلگاؤں (شیخ زیان احمد):کووِڈ19-کے سبب پچھلے سال امتحانات کے بغیر ہی سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر ایک خاص ضابطہ کے تحت نئے تجربہ کی طرح رزلٹ ظاہر کیا گیا لیکن دو سالوں کے وقفے کے بعد امسال حکومتِ مہاراشٹر کے محکمہئ تعلیم کی جانب سے دو از دہم (بارہویں جماعت)کے سالانہ بورڈ امتحانات منعقد کئے گئے۔جس کا حال ہی میں انٹر نیٹ پر اعلان کیا گیا۔
اِنٹر نیٹ پر ظاہر کئے گئے دو ازدہم جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج کے مطابق ملّت جونیئر کالج،مہرون،جلگاؤں کا مجموعی نتیجہ (97.14%) رہا۔امسال کُل 70طلبہ نے فارم بھار لیکن کچھ نا مساعد حالات کی بنیاد پر دو طالبات امتحان نہیں دے پائیں لہٰذا68 طلبہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔ڈِسٹنکشن میں 01،فرسٹ کلاس 20اور سیکنڈ کلاس میں 40طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
ان میں پٹھان مصباح نور ایاز خان (75.17%) نشانات کے ساتھ اوّل جبکہ روزمین محمد عارف (74.33%) دوّم اسی طرح عائشہ دیّان علی) 69.33% (نشانات سوّم مقام،عائشہ بی عابد خان (69%)اورزینت ناز نعیم شاہ (68.33%)نے نشانات سے بالترتیب چوتھا اور پانچواں مقام حاصل کیا۔
کالج کے طلبہ کی کامیابی پر ملّت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدرمحمد رفیق شاہ سر،سیکریٹری شیخ فرید امیرسر،جوائنٹ،سیکریٹری ڈاکٹر اقبال شاہ سر،صدرمعلمہ عفیفہ شاہین میڈم ،سوپر وائزرشیخ تاج الدین شیخ سرجونیئر کالج کے سمیہ شاہ میڈم،شیخ زیان احمد سر،فرحانہ میڈم نیز ملّت ہائی اسکول کے جملہ اسٹاف نے مبارک باد کے ساتھ خوش آئند مستقبل کی دعائیں دی ہیں۔