نئی دہلی : گذشتہ دنوں دہلی ماینارٹی کمیشن کےچیئرمین جناب ذاکر خان منصوری کے دست مبارک سے،
دھولیہ،مہاراشٹر کے اردو صحافی شکیل انصاری (ارژنگ ادب) کی تالیف کردہ تحقیقی کتاب تذکرہ اولیائے خاندیس' کا اجراء کمیشن کے کانفرنس روم میں جناب عبدالرشید انصاری صاحب کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔
اس موقعہ پر حضرت نظام الدیناولیا علیہ الرحمہ کی درگاہ کےسجادہ نشیں محترم افسر نظامی صاحب بہ نفس نفیس موجود تھے تقریب کا انعقاد انجمن فروغ اردو زبان، نیٔ دہلیءکے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔
تقریب میں دہلی اقلیتی کمیشن کی خاتون ممبر نینسی بارلو،صحافی عامر امروہی، مشتاق انصاری،مفتی محمد صاحب، ڈاکٹر الیاس، فراز دہلوی،آل انڈیا مومن کانفرنس کے جنرل سکریٹری ظفر انصاری، سروش انصاری،جناب شفیع دہلوی،گلزار انصاری وغیرہ سرکردہ افراد شریک تھے۔
پروگرام کے بعد کتاب کے مؤلف شکیل انصاری اورانجمن فروغ اردو زبان کے روح رواں اور میزبان جناب معین اختر انصاری صاحبان میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔
اس تقریب میں شرکت کیلیے دھولیہ سے مؤلف شکیل انصاری کے ہمراہ شیخ اکبر عبدالغنی اور جاوید حسین عبدالرشید انصاری صاحبان بھی حاضر تھے۔
اس کتاب کو گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیئے سٹی بک ڈپو مالیگاؤں سے رابطہ قائم کریں 8087140473