جلگاؤں (نامہ نگار)انجمن خدمت خلق کے زیر انصرام جاری ڈاکٹر شاہین قاضی گرلز جونئر کالج کا ناسک ڈیویزنل بورڈ مارچ ٢٠٢٢ءکا مجموعی نتیجہ صد فی فیصد رہا ۔شیخ روزمین پروین عرفان نے %83:33 فیصد نمبرات کے ساتھ کالج میں اول مقام پر آنے کا شرف حاصل کیا تو تسنیم عبدالعہد نے %83:17 و خان نازیہ افروز نے %75:17 فی صد نمبرات کے ساتھ بالترتیب دوم و سوم مقام حاصل کیئے۔
تمام ہی مضامین کے تدریسی فرائض انجام دینے جملہ اساتذہ کرام کا نتیجہ بھی صد فیصد رہا ۔اس نمایاں کامیابی میں تمام اساتذہ کرام کی محنت و کاوشیں شامل ہے کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو ادارے کے صدر الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ، اور اراکین انتظامیہ کمیٹی، سبکدوش پرنسپل عقیل خان انچارچ پرنسپل تنویر جہاں آئ شیخ ، جملہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے مبارک پیش کرتے ہوۓ مستقبل میں بھی اسی طرح کی کامیابی کی توقع کا اظہار کیا ہے۔