مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری امتحانی بورڈ ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق کل بروز بدھ مورخہ 8 جون 2022 دوپہر ٹھیک ایک بجے HSC آرٹس،سائنس،کامرس، کے طلبہ و طالبات کا آن لائن رزلٹ ظاہر ہوگا ۔ ہمیشہ کی طرح صدر جمیعت علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی ایماء پر کل دوپہر ایک بجے دفتر جمیعت علماء مدنی روڈ نیاپورہ مالیگاؤں سے بارہویں جماعت کے شریک امتحان طلبہ و طالبات کو مفت رزلٹ کی رنگین پرنٹ دی جائے گی لہذا طلبہ و طالبات سے گزارش ہے کہ اپنے ساتھ امتحانی سیٹ نمبر اور والدہ کا نام لیکر آئیں ۔
نوٹ ۔ طالبات کے لئے پردے کا معقول انتظام ہے ۔
maharesult.nic.in
hscresult.mkcl.org