(پریس ریلیز)
مولانا حنیف ملی نگر (دت نگر) و اطراف کے علاقوں میں اپنی بے لوث خدمات کی وجہ سے عوام و خواص میں مقبول ادارۂ القاسم کے صدر و اراکین نے آج بروز منگل 23 سـتمبر بروز جمعہ کو ہونے والے نشہ مخالف اجلاس *"نشہ کی تباہ کاریاں" کو بھر پور تائید و حمایت کے ساتھ ہر ممکن تعاؤن کا اعلان کیا معروف سماجی خدمت گار جناب مسیح اللہ بیسٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نوجوان نسل کو نشہ و دیگر غیر شرعی فعل سے روکنے کے لئے مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کی بر وقت نمائندگی قابل تعریف و تقلید ہےـ
موجودہ حالات والدین سرپرست اور امن پسند شہریان کے لئے تشویش ناک ہےـ شہر مالیگاؤں کو نشہ و دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لئے *سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 23 ستمبر بروز جمعہ کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے ATT ہائی اسکول گراؤنڈ،قدوائی روڈ،مالیگاؤں* میں ہونے والے اجلاس میں اہلیانِ شہر شرکت کریں نوجوان نسل اور شہریان کے حق میں اپنی بیداری کا ثبوت دیں
اپیل کنندگان :- صدر و اراکین ادارۂ القاسم مالیگاؤں
