کھام گاؤں (نمائندہ)کھام گاؤں شہر کی معروف ادبی ، سماجی ، صحافتی ، تعلیمی شخصیت ، مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے امراوتی ڈیویژن صدر واثق اللہ خان المعروف واثق نوید کو کلا سادھنا سماجیک سنسٹھا ممبئی نے قومی سطح پر مثالی مدرس ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ جس سے انکے چاہنے والوں میں خوشی پائی جارہی ہے
معلوم رہے کہ کلا سادھنا سماجیک سنسٹھا ہر سال مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کرنے والے افراد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزاز و انعام سے نوازتی ہے۔ امسال بھی 11 ستمبر کو کھار گھر ، نئی ممبئی میں واقع عظیم الشان تھری اسٹار ہوٹل میں ایک اعزازی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ جس کی صدارت سنسٹھا کی صدر میگھا مہاجن نے کی ۔
اس پروقار تقریب میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ملک کی مشہور و معروف شخصیات موجود تھی۔ مراٹھی فلم و ڈراموں کے مشہور اداکار سندیپ سومن ، بین الاقوامی جادوگر ستیش دیشمکھ ، اور دیپک ناگرگوجے ، معروف سماجی خدمت گار موجود تھے۔ اس مواقع پر واثق نوید کو بھی مہمانوں کے ہاتھوں قومی سطح کے مثالی مدرس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ، ٹرافی ، میڈل ، سرٹیفکیٹ ، دائری اور بھارت کی پہلی معلیمہ ساوتری بائی کی سوانح حیات پر مشتمل تھا۔
واضح رہے کہ واثق نوید کی تعلیمی ، سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ملک کی مختلف تنظیموں نے انہیں 25 سے زائد قومی ، ریاستی ، ضلعی ، سطح کے انعام و اعزازات سے نوازا ہے ۔
واثق نوید اپنے ان عزازات کا سہرہ اپنے والدین و بزرگوں کی دعائیں ، بہین بھائیوں کا پیار اور اہل و عیال کے تعاون کو دے رہے ہیں۔
اس ایوارڈ پر انکے دوست احباب اور رشتے داروں نے انہیں مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔


