ہمارے شہر کے مشہور عالم دین مولانا امین القادری صاحب نے نشہ کے خلاف ایک آگاہی مہم کی شروعات کی ہے تو ہم نے سوچا کہ ہمارے ناظرین کو کچھ منشیات کے بارے میں تحریر پیش کیجائے.
منشیات کی تعریف
نشہ آور چیزوں سے مراد وہ تمام چیزیں ہیں جنکے استعمال سے وقتی طور پر عقل و خرد کی صلاحیت متاثر ہو جاتی ہے نیز جسم بھی اپنے اعتبار سے کار کردگی میں ضعف کا شکار ہو جاتا ہے۔
منشیات کی تاریخ
انسانی تاریخ میں سب سے پہلے تقریباً آٹھ ہزار قبل مسیح میں شہد کو بطور نشہ استعمال کیا گیا
ساڑھے چھ ہزار سال قبل مسیح میں انسان نے توت سے شراب تیار کی۔
منشیات کی قسمیں
منشیات کی دو قسمیں ہیں۔
1) جن میں الکوحل شامل ہو
2) جن میں الکوحل شامل نہیں ہو
الکوحل شامل منشیات میں شراب سب سے پہلے نمبر پر آتا ہے.
جسے مختلف نام اس میں موجود الکوحل کی مقدار کے مطابق دئیے گئے ہیں
جیسے BEER, WINE, LIQUOR وغیرہ.
شراب کا اطلاق اس مواد پر ہوتا ہے جس میں الکوحل کی کم از کم اتنی مقدار پر شامل ہو کہ جو عقل کو نقصان پہنچاے اور جسمانی امراض کا سبب بنے ۔
شراب کی بنیادی طور پر چار قسمیں ہیں
1) عام شراب
( WINES & BEER)۔
2)مقطر شراب
( DISTILLED LIQUORS )
3) مخلوط شراب
( COCKTAILS).
4) دیسی شراب
( TODDY )
غیر الکوحلی منشیات
(NON ALCOHOLIC )۔
غیر الکوحلی منشیات وہ منشیات ہیں جس میں الکوحل شامل نہیں کیے جا تے ہیں۔
غیر الکوحلی منشیات کی دو قسمیں ہیں
1) طبعی منشیات
2)غیر طبعی منشیات۔
طبعی منشیات سے مراد وہ نشہ آور مادہ ہے جو نیند کی کیفیت پیدا کرتی ہے ۔
طبعی منشیات بہت سے پودوں سے حاصل کی جاتی ہیں جس میں اہم حسب ذیل ہیں۔
پوست افیون ، حشیش ، کوکا ، بھانگ ، دھتورا ، اور تمباکو وغیرہ ۔
غیر طبعی منشیات
(ڈرگز drugs)
سے مراد ایسی نشہ آور چیزیں ہیں جنہیں مصنوعی طور پر تیار کیا جاتا ہے، بنیادی طور پر یہ چار طرح کی ہوتی ہیں۔ جو درجہ ذیل ہیں۔
نشاط انگیز (AMPHETAMINES)
سکون بخش (TRANQUILLIZER)
خواب آور *( BARBITURATE )*
فریب خیال *( HALLUCINOGENES)۔*
شہر میں عرف عام میں ایک لفظ روزانہ سنائی دیتا ہے جسے کتا گولی کہتے ہیں. فارما میں اس نام کی کوئی مخصوص گولی نہیں ہوتی بلکہ مندرجہ بالا drugs میں سے کوئی ایک ہوتی ہے.
بہر حال نشہ کیسا بھی ہو خواہ وہ الکوحلی نشہ ہو یا غیر الکوحلی نشہ ہو ہر قسم کے نشے پر لعنت و پھٹکار ہے، ہر قسم کے نشے کی ممانعت کی گئی ہے۔فرد واحد کے لئے، اسکے خاندان کے لئے، اور اسکے معاشرے کے لئے نقصان دہ ہی ہوتا ہے.
ہندوستان میں 2 اکتوبر کو انسداد منشیات قومی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے یا اس کے استعمال کو چھوڑنے کی ترغیب دینا ہے۔ منشیات کے عادی افراد کو سماجی مسائل کے ساتھ ذاتی زندگی میں بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
