جلگاؤں (سعیدپٹیل) یہاں کی مادر تعلیم اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سے بارھویں تک کی تعلیم حاصل کرنے والے ہونہار و ذہن طالب علم محمد ارباز عبدالرحم باغبان نے نیٹ امتحان میں دوسری کوشش میں شاہین اکیڈمی بیدر کرناٹک سے ٦٢٦ نمبرات حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔اس کےوالد عبدالرحم باغبان پھل فروش کا کاروبار کرتے ہے۔اس کاروبار سے حاصل آمدنی کے ذریعے انھوں نے اپنے بیٹے کو اس کی دلچسپی دیکھتے ہوۓ شاہین اکیڈمی بیدر کرناٹک داخل کیا بھرپور کوشش میں NEET امتحان ٢٠٢٢ کے ذریعے طبی خدمات کی اہم ڈگری ایم۔بی۔بی۔ایس میں داخلہ کے لیئے کوالیفائی کرلیا ہے۔اس خوشی کو دوبالا کرنے کےلیئے باغبان فاؤنڈیشن کے صدر محمداشفاق باغبان ،رکن بزرگ نثار رفیع الدین باغبان نے محمد ارباز عبدالرحم باغبان کو گلدستہ دے کر پر وقار تہنیت پیش کی و روشن مستقبل کےلیئے نیک خواہشات کے ساتھ دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر اخبار ھذا کے نمائندہ سعید پٹیل ، مجاھد ایوب موجود تھے۔اسی طرح اہل خانہ و رشتہ داروں و دوست احباب نے نیز دیگر تعلیمی و سماجی اداروں کی جانب سے بھی محمد ارباز و اس کے والدین کو مبارکبادی پیش کرنا کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
فوٹوکیپشن : نیٹ امتحان میں ٦٢٦ مارکس کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر ارباز باغبان کو گلدستہ دے کر مبارکباد دیتے ہوۓ صدر محمد اشفاق باغبان ،نثاررفیع الدین باغبان و سعید پٹیل

