کھام گاؤں (واثق نوید)مہاراشٹر شیکشک پریشد کی جانب سے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اکرام کو 11 ستمبر کو اعزاز و انعام سے سرفراز کیا ۔ اکولہ کے معروف تعلیمی ادارے ایل آر ٹی کالج کے ہال میں اعزازی تقریب منعقد کی گئی تھی ۔ جس میں اکولہ ضلع کے سابق پالک منتری ، گریجویٹ حلقہ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر رنجیت پاٹل کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر بلڈانہ ضلع کے شیگاؤں کے ساکن ، برہانیہ اردو ہائی اسکول ، ریل کے فعال مدرس محمد عرفان کو بھی موصوف کے ہاتھوں فعال و متحرک مثالی مدرس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ محمد عرفان کی تعلیمی سرگرمیاں ، طلباء میں مقبولیت ، تعلیمی میدان کے علاؤہ انکی سماجی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔
محمد عرفان کو ایوارڈ ملنے پر انکے دوست احباب ، رشتے داروں ، اور ساتھی اساتذہ اکرام نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔

