دھولیہ(پریس ریلیز) 8 ستمبر 2022بروز جمعرات بعد نماز عشاء مدرسہ سراج العلوم مولوی گنج دھولیہ میں جمعیت علماء ارشد مدنی کے زیراہتمام ایک استقبالیہ پروگرام ہوا پروگرام کی صدارت دھولیہ جمعیت علماء کے فعال ایڈوکیٹ عالیجباب شیخ اشفاق (رکن قانونی کمیٹی جمعیت علماء دھولیہ) نے فرمائی۔
جس میں ان خوش نصیب 16 قوم کے نونہالوں کا استقبال کیا گیا ،دھولیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 19.وکالت کی ڈگری حاصل کی ۔ اس میں تین خواتین تھیں جو پروگرام میں نہ آسکی اس لئے ان کا استقبال نہ ہوسکا ۔ ان وکلاء حضرات کو جمعیت کی جانب سے ایک شیلڈ اور سرٹفکٹ دیا گیا ۔
پروگرام میں ایڈوکیٹ عالیجباب شیخ اشفاق صاحب کی خدمات کا اعتراف کرتے ھوئے انکی خدمت میں شیلڈ اور سر ٹفیکٹ دے کر بھت ھی زبردست استقبال بھی کیا گیا اور عالیجباب غلام مصطفیے (پپو ملا) (رکن قانونی کمپنی دھولیہ) کو شال۔ گلدستہ دے کر انکا بھی استقبال کیا گیا۔
اس مختصر سے پروگرام میں مولانا شکیل احمد قاسمی نے جمعیت علماء کی خدمات کو بیان فرمایا کہا کہ پورے ملک میں جمعیت علماء ارشد مدنی ہائ کورٹ سپریم کورٹ کا کیس لڑرھی ھے اور وکلاء حضرات کی حوصلہ افزائی کی۔
بعدازاں حاجی شوال صاحب نے اپنے دوران گفتگو میں وکلاء سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ آپ سے جمعیت کو اور پوری قوم مسلم کو بڑی امیدیں وابستہ ہے ۔ آپ اپنے اس پوزیشن کے ذریعہ قوم کی خدمت کو اپنا کام سمجھے ۔
محمد یوسف پاپا سر صاحب نے غرض و غایت کو بتایا اور جمعیت علماء ارشد مدنی کی کارکردگی پر بہترین انذاز میں روشنی دالی ساتھ ڈمہ دار ی کا احساس بھی دلایا۔
آخر میں ایڈوکیٹ عالیجباب شیخ اشفاق صاحب نے صدارتی خطبہ دیا کہا کہ آج مجھ کو بھت خوشی ھو رھی ھے کہ اتنے ایڈوکیٹ اللہ نے دھولیہ والوں کو دیا۔ دوران گفتگو میں کہا کہ میں 2010/ 2013/وغیرہ میں جمعیت علماء کی خدمات کی بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ۔ یہاں تک کہ برادران ایڈوکیٹ اس وقت میں ایک ساتھ ھو گےتھے کہ مسلمانوں کے کیس ھم نہیں لے گا ایسے وقت میں جمعیت علماء کے پلیٹ فارم سے کام کیا اور آج تک کام کررہا ۔
پروگرام کی نظامت محترم جناب ایاز احمد ایاز نے اپنے مخصوص انداز میں انجام دیا۔ الحمدللہ پروگرام بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا ۔
پروگرام میں شرکت کرنے والے حافظ حفظ الرحمن صاحب,مولانا ضیاء الرحمن قاسمی,مولانا شکیل احمد قاسمی,مفتی محمد عامر قاسمی,مولاناشیعیب احمد قاسمی,مولانا مبین یاسین ملی, حافظ محمد رضوان سراجی,حافظ اختر احمد فلاحی,حاجی محمد مشتاق صوفی,حاجی محمد شوال آمین،
حاجی مختار شریف سیٹھ،محمد یوسف پاپا سر،شیخ ایاز احمد ایاز۔ شیخ اکبر سر، نعمان سر، عارف عرش، اعجاز احمد، پپو ملا عبد المحیط حاجی۔ سلیم بھیامحمدد،مسعدد احمد، محمد آصف صاحبان کے علاوہ جمعیت علماء کے خدام و ایڈوکیٹ حضرات کی ٹیم اور عوام و خواص کا بڑا مجمع الحمدللہ موجود تھا.
نشر و اشاعت۔۔جمعیت علماء مولانا ارشد مدنی .دھولیہ

