ملّت جونیئر کالج میں "قومی یومہندی کا انعقاد ۔
جلگاؤں : ( نامہ نگار)ملّت جونیئر کالج،مہرون،جلگاؤں میں 14ستمبر کو قومی یوم ِہندی کا انعقاد کیا گیا۔آغاز گیارہویں جماعت کی طالبہ شفاء خان نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ثانیہ پٹیل اور نسرین شیخ نے نعت مبارکہ کا نذرنہ پیش کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی اقراء ایچ جے تھِم کالج،مہرون، صدر شعبہ ہندی پروفیسر ڈاکٹر راجیش بھامرے نے ہندی زبان کے ارتقاء کی تاریخ، اس کی اہمیت اور قوم وتہذیب کوجوڑنے میں اس کا کردار ان تمام موضوعات کا احاطہ کرتے ہوئے کہ ہمیں ہر زبان کا احترام کرنا چاہئے کی تلقین کی۔ہندی اور اُردو کا رشتہ ماں اور موسی جیسا ہے۔ہندی میں آپ کو روزگار کے مواقع بھی وافر مقدار میں ملنے لگے ہیں۔لہٰذا ہندی سے جی چرانے یا کم تر سمجھنے کی ضرورت نہیں۔شعبہ ہندی کی جانب سے مہمان خصوصی کو ”دُرِّ یتیم“ اور سیرت مبارکہ ؐ پر مبنی کتابوں کا سیٹ بطور تحفہ پیش کیاگیا۔تقریب کی صدر پرنسپل عفیفہ شاہین نے شعبہ ہندی اور اس کے نگران معلم شیخ زیان احمد کو دعاؤں سے نوازہ نیز کامیاب انعقاد کے لیے مبارکباد بھی پیش کی۔شعبہ ہندی کے نگران شیخ زیان احمد نے نظامت کے فرائض انجام دئیے جبکہ کلمات ِ تشکر سوپروائزر تاج الدین شیخ نے ادا کئے۔ بعدازاں سابقہ معلومات اور سرسری مطالعہ پر محیط ایک تحریری امتحان کا اہتمام بھی کیا گیا۔جس میں کامیاب طلبہ کو آئندہ پروگرام میں انعامات سے نوازہ جائے گا۔
تقریب میں فرحانہ میڈم،شعبہ ہائی اسکول کے ہندی زبان دانی کی درس و تدریس کرنے والے اساتذہ کرام ثمینہ میڈم،زبیر الدین سر نیز طلباء وطالبات بھی موجود تھے۔
*تصویر میں:* a) سیرتِ طیبہؐ کی کتاب تحفتاً دیتے ہوئے زبیر الدین سر،ساتھ میں دائیں سے شیخ زیان احمد، پرنسپل عفیفہ شاہین ،ثمینہ میڈم یوم ہندی پر اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر راجیش بھامرے ساتھ میں دائیں سے شیخ زیان احمد،تاج الدین شیخ
،عفیفہ شاہین ،ثمینہ میڈم کو دیکھا جاسکتا ہے۔
.
