جلگاوں (سعید پٹیل)،کل جماعتی کونسل جلگاؤں کے، ذرائع کے مطابق،گزشتہ، روز علاقہ مہرون کے ٹکی ہال میں۔،تمام مکتب فکر کی ملی و سماجی،تنظیموں،کے نمائندگان کے ساتھ ایک اہم میٹنگ سید چاند دادا کی صدارت میں عمل میں آئی جس،میں،خود کشی کے بڑھتے واقعات، خاص طور پرمسلمانوں،میں،اور ایسے ہی،نشہ، سود اور سودی کاروبار کا بڑھتے رجحان،پر بیٹھ کر غور و خوص کیا گیا،
تمام مسلکوں جماعتوں اور تنظیموں کے ذمہ داروں نے اس میں اپنی اپنی بات رکھی، اور آئے ہوئے۔ تمام لوگوں نے بہت ہی قیمتی مشورے، بھی دیئے، جمعیت علما، جماعت اسلامی، وحدت اسلامی، تنظیم علما، منیار برادری، ایس آئی او، ہر تنظیم سے لوگوں نے شرکت کی، محفل کا آغاز،حا فظ عبدالرحیم، کی تلاوت قران سے کیا گیا ڈاکٹر جاوید شیخ ، نے، سب سے پہلے، غرض و غائت پیش کی، اس کے بعد سہیل امیر ، مفتی ہارون ندوی ، مولانا اختر ندوی ، ڈاکٹر راغب ، جناب فاروق شیخ ، ذاکر سر،ان تمام لوگوں نے، بہت ہی اچھے اور سنجیدہ انداز میں سب کی رہنمائی کی اور آخر میں مفتی سید عتیق لراحمٰن نے تمام لوگو کی باتوں کا خلاصہ بیان کیا، اور، ساتھ ہی بہت قیمتی مشور ے بھی دیے۔جس میں طے پایا کہ، کل جماعتی کونسل، تمام تنظیموں جماعتوں کا نمائندہ، ہے، کل جماعتی کونسل کوئی اصلاح معاشرہ کی کمیٹی نہیں ہے، کل جماعتی کونسل ایک ایسا گروپ ہے جو نون پولیٹیکل ہے، کل جماعتی کونسل نے اس میٹنگ میں سب کو مدعوں کیا تھا، لائحہ عمل کے طور پر جو طۓ کیا گیا کہ مذکورہ سماجی برائیوں کی اصلاح کاعزم کے ساتھ یہ طۓ کیا گیا کہ۔، آج جو حالات بنے ہے سودی لین۔دین ، خودکشی ، نشہ خوری ، رشتے ازواج میں، نفرت کے یہ سب نظام کی خرابی کی وجہ سے ہے، اور اسلام کی قرآنی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے، کل جماعتی کونسل یہ بھی طۓکرتی ہے کہ، تمام برادریوں کے زمہ دار حضرات، اپنی اپنی برادریوں اور محلے کا سروے کرے، اور انکی مکمل حوصلہ افزائی کی جاۓ، مسجد کے علماء امام سب ہمارے ساتھ ہے سب نے ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے، ان کو اپنے محلے اور برادریوں کا حال بتاۓ، اور کل جماعتی کونسل بھی ان تمام کامو میں آپ کے ساتھ ہے، جو مقروض ہے قرض سے پریشان ہے ان لوگوں سے مل کر انکی رہنمائی کی جاۓ، نشے سے چھڑانے کے لیے آپ کوشش کریں ، کل جماعتی کونسل کی اس میں جو بھی مدد کی ضرورت ہے جماعت وہ آپ کی مدد کریگی، پ کام کریں، یے ابتدائی لائحہ عمل تھا جو کل جماعتی کونسل نے کیا اس سے آگے بھی جماعت اور تمام لوگ مل کر، معاشرے، میں کام کریں گے، انشاءاللہ اور آخر میں مفتی عتیق الرحمٰن امام مسجد عمر کی دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا،
میٹنگ میں کل جماعتی کونسل سے شرکت کرنے والے، صدر سید چاند ، ڈاکٹر جاویدشیخ ، ذاکر سر، عارف دیشمکھ، حا فظ عبدالرحیم، ذکی پٹیل، اسلم پٹیل، مولانا اختر، مفتی عتیق الرحمٰن۔ مولانا عبدالرحمن ملی و دیگر شعبوں سے وابستہ معززین نے نمائندہ شرکت کیں۔
