( پریس ریلیز)
وائس آف میڈیا مہاراشٹر کے صحافیوں کی ایک ایسی تنظیم ھے جو بڑے پیمانے پر صحافیوں کو جوڑ کر اُنکے حقوق کی لڑائی لڑتی ھے ،اُنکے پریوار،اُنکے سُکھ دُکھ میں ساتھ کھڑی رہتی ہے،ابھی پچھلے ہفتے ایک سانحه مہاراشٹر کے جلگاؤں جا مود سنگرام پور میں ھوا جِس میں انیس قریشی نامی مراٹھی پترکار کا حادثے میں انتقال ہوگیا فوری طور پر اِس تنظیم کے برادران وطن نے بڑی مدد کی ، اسی تنظیم نے اُردو شعبہ کی بھی بُنیاد مفتی ہارون ندوی کی سرپرستی اور صدارت میں رکھی جس میں اُردو صحافیوں کو بھی شامِل کیا جا رہا ھے ،گزشتہ کل جلگاؤں ضلع سے اِس کا آغاز ہوگیا ،
مفتی ہارون ندوی کو ضلع صدر ،
مشتاق کریمی کو اور کامِل شیخ کو نائب صدر اور
سینئر صحافی سعید پٹیل کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ،اِس طرح ۱۳ افراد پر مشتمل پوری ضلع باڈی کا اعلان کردیا گیا ، محترم سنديپ کاڑے (سنستھپک ادھیکش) اور سنجے آوٹے (کاریہ ادھیکش) اور سریش اُجائن وال (جلگاؤں ضلع ادهایکش) نے تمام نو منتخب کارکنان کو مبارکباد پیش کی،
مولانا رضوان قریشی کارگزار صدر،شیخ شریف شیخ سلیم جوائنٹ سیکریٹری،حافظ عبدالرحیم پٹیل خازن،عمران خان میڈیا اِنچارج،صلاح الدین ادیب ترجمان ،شرجیل خان رُکن،اسلم خان رُکن،شاکر خان رُکن اور شبیر علی نیاز علی کو سنگھتک منتخب کیا گیا
اپنے اپنے علاقوں میں جو بھی صحافی اپنے برادرانِ وطن کے ساتھ جڑ کر متحد ھوکر مضبوطی کے ساتھ صحافت کے شعبے میں کام کرنا چاہتے ھیں وہ مفتی ہارون ندوی ایڈیٹر ندوی ٹائمز اور وائرل نیوز لائیو سے
96375 41786
رابطہ کریں اور مزید معلومات حاصل کریں




