جلگاؤں( عقیل خان بیاولی)اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام ایج جے تھیم کالج مہرون جلگاوں میں الفیض فاونڈیشن کی جانب سے میشن یو پی ایس سی ہفتہ واری کوچینگ کلاسیس کاافتتاح انجمن تعلیم المسلمین کے چیئرمین اعجاز عبدالغفار ملک کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔صدارت اقراء سوسائٹی کے نائب صدر پرنسپل ڈاکٹر اقبال شاہ نے کی تو الحاج عبدالکریم سالار الفیض فاونڈیشن کے چیئرمین عبدالعزیز سالار، شبیر بھائی، اقراء ہائی اسکول سالار نگر کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ بطور مہمانان خصوصی موجود رہے ۔
اغراض و مقاصد ڈاکٹر ہارون بشیر نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلاسیس مقابلہ جاتی امتحان کی بنیادی تیاری کے لیے ہیں۔ اس میں جماعت ہفتم تا گیارویں کے طلبہ وطالبات کی سنیچر و اتوار ان دنوں میں مختلف مضامین کی درس و تدریس ماہرین اساتذہ اکرام کے ذریعے کی جائے گیی ۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ایک خاص نصاب مرتب کیا گیا جسے جدید تدریسی وسائل کے ذریعے طلباء تک پہنچانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس سے طلبہ وطالبات کو مستقبل میں ہونے والے مقابلہ جاتی امتحانات میں دشواریاں کم ہوگی ۔طلباءاپنی محنت کی سے کسی بھی فیلڈ کا انتخاب آسانی سے کر سکے گے ۔
الفیض فاونڈیشن کے چیئرمین الحاج عبدالعزیز سالار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دور میں ہمارے بچے مقابلہ جاتی امتحان میں نمایاں نمبروں سے کامیاب ہو نگے۔
اعجاز ملک نے اظہار خیال میں ہفتہ واری کوچینگ کلاسیس کا افتتاح عمل میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خدمت انجام دینے کے لیے مختلف شعبوں میں ہمارے بچے اس کلاسیس سے فائدہ اٹھا کر مقابلہ جاتی امتحان پاس ہو کر قوم و ملک کی خدمت انجام دے سکتے ہیں ہمیں جسمانی و ذہنی طور پر تیار رہنا ہوگا ۔
اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار نے مختلف اسکولوں سے کوچینگ کلاسیس میں داخلہ لئے ہوئے طلبہ وطالبات کی رہنمائی موثر انداز میں کیں، یہ بنیادی کلاسیس ہے اس کے بعد آپ کو مسلسل محنت میں لگنا پڑےگا ۔ اگر منصوبہ بندی کے ساتھ پڑھائی کی جائے تو کامیابی یقینی ہے۔ ہمیں روزانہ کا ٹائم ٹیبل بناکر اس کے مطابق کام کرنا ہونگا ۔ مقصد کو پانے کی ضد کے علاوہ مسلسل محنت کرنے سے ہی ہمیں کامیابی حاصل ہونگی ۔
برداشت کا مادہ پیدا کرنا ہونگا ۔زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے بہت قربانیاں درکار ہو تی ہیں۔
ڈاکٹر اقبال شاہ نے اپنے صدارتی خطبہ میں طلبہ وطالبات کو کہا کہ ہمیں انکلاسیس کے نتائج دیری سے ملے گے مگر ملے گے ضرور ۔ شیخ سعدی شیرازی کی حکایت پش کرکے سامعین کو کام کرتے رہنے کی تلقین کی ۔
نظامت کے فرائض افتخار غلام رسول نے تو رسم شکریہ ریاض احمد شاہ نے ادا کیا ۔
پروگرام میں شیخ ساجد عبدالزاق ، نور محمد شیخ ، شاہ ریاض احمد، عارف شیخ، افتخار غلام رسول، عرفان اقبال شیخ ،پروفیسر ڈاکٹر وقار شیخ مشین یو پی ایس سی کی ٹیم کے اراکین کے علاوہ ذاکر حسین خان ،ذاکر بشیر شیخ ، حاجی عتیق احمد ، ڈاکٹر انیس الدین شیخ ، فرحت تبسم مبین خان ، نفیس بانو اسمعیل شیخ ، ثناء مہرین انیس شیخ ، تبسم سید جعفر ان اساتذہ اکرام و مختلف اسکولوں سے داخلہ لئے ہوئے تقریبا 150 سے زائد طلبہ وطالبات موجود تھے ۔
