پربھنی (سید یوسف) سید معاز ابن سید مبین نے امسال بارہویں سی بی ایس سی بورڈ امتحان میں انڈین اولمپیاڑ اسکول، بھلگاؤں، ناگپور سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے 70 فیصد نمبرات حاصل کر کے فرسٹ کلاس سے کامیابی حاصل کی ہے - ان کے اس نمایاں اور شاندار کامیابی پر ان کے والد سید مبین سید موسی، امی جان نائلہ روحی، ماموں جان عطاء الرحمن قریشی عرف محمد عمران، ناگپور، اسکول کے ڈائریکٹر سہیل خان سر، عذیر علی خان سر، عمیر علی خان سر، تایا جان صحافی سید یوسف سید موسی ،سید یونس سید موسی، سید مدثر سید موسی، سید خلیل سید جمیل، سید عمر علی کے علاوہ دادی جان، نانی جان نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا -
عیاں رہے کہ سید معاز یہ پربھنی شہر و ضلع کی مشہور و معروف شخصیت مرحوم سید موسی سید حاجی موظف مدرس ضلع پریشد ،پربھنی کے پوتے اور ناگپور کے جعفر نگر کے ساکن معروف شخصیت مرحوم عبدالرحمن قریشی، موظف مدرس ضلع پریشد اردو ہائی اسکول، ہنگولی و پاتھری ضلع پربھنی کے نواسہ ہیں - اسی طرح صحافی سید یوسف کے حقیقی بھتیجہ ہے - سید معاذ کی اس نمایاں کامیابی پر انہیں جا بجا سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے -