پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر کے اقبال نگر ، نزد دادا راؤ پلاٹ، سمجھاجی نگر، پربھنی سے 4 مئی 2023 بروز جمعرات شام ساڑھے چار بجے کے قریب عبداللہ ابن محمد شعیب انصاری عمر 8 سال ساکن اقبال نگر، نزد دادا راؤ پلاٹ، سمبھاجی نگر، پربھنی سے کہی لاپتہ ہو گیا ہے -
کل شام سے اس لڑکے کو والدین اسے ہر جگہ تلاش کر رہے ہیں - تاہم اب تک اس لڑکے کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا - مذکورہ لڑکا نیلے رنگ کا چیکس شرٹ زیب تن کیا ہوا ہے - اس لڑکے کے گمشدگی پر لڑکے کے والد محمد شعیب انصاری، ساکن اقبال نگر، پربھنی نے پربھنی کے نیا مونڈھا پولیس اسٹیشن، پربھنی میں شکایت بھی درج کروائی ہے -
اس متعلق جس کسی صاحب کو یہ لڑکا دکھائی دے تو فوراً اس موبائل فون نمبر پر 7020210040 اور 9322859619 پر رابطہ قائم کرتے ہوئے اطلاع کریں -
اس طرح کی اپیل محمد شعیب انصاری، ساکن اقبال نگر، پربھنی نے کی ہے -