بتاریخ: 4 مئی 2023ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء فورًا
بمقام: دارالعلوم اہلسنّت غوثِ اعظم مالدہ شیوار، مالیگاؤں
برادران اسلام سے اطلاعاً عرض ہے کہ شہر عزیز مالیگاؤں کی دینی، ادبی، علمی، ملی، و سماجی شخصیت مجاہدِ اہلسنّت، خلیفۂ انوارالمشائخ، اشرف الحفاظ حضرت الحاج حافظ ساجد حسین اشرفی علیہ الرحمہ (بانی ومہتمم دارالعلوم غوثِ اعظم و سابق خطیب و امام مسجد خانقاہ اشرفیہ) کے سانحہ ارتحال پر دارالعلوم غوثِ اعظم کے زیرِاہتمام آپ کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مذکورہ بالا تاریخ میں *تعــزیتی نشست* کا انعقاد کیا گیا ہے.
اہلسنّت والجماعت کے تمام مفتیانِ ذوی الاحترام، علماء عظام، آئمۂ مساجد و حفاظ کرام اور تمام دینی مدارس کے اساتذہ و دینی، ملّی سماجی تنظیموں کے صدر و اراکین سے بالخصوص اور برادران اسلام، وابستگان سلسلہ اشرفیہ و جملہ محبین و معتقدین سے بالعموم عرض ہے کہ اس تعزیتی نشست میں تشریف لا کر اہلسنّت والجماعت کے اس عظیم محسن کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کریں.
الداعیان: اراکین معاونین و اساتذہ دارالعلوم اہلسنّت غوثِ اعظم، مالدہ شیوار، مالیگاؤں
تعزیتی نشست مجاہدِ اہلسنّت، خلیفۂ انوارالمشائخ، اشرف الحفاظ *حضرت الحاج حافظ ساجد حسین اشرفی علیہ الرحمہ (بانی ومہتمم دارالعلوم غوثِ اعظم و سابق خطیب و امام مسجد خانقاہ اشرفیہ) کے سانحہ ارتحال پر
مئی 04, 2023
0
Tags