(پریس ریلیز) رامپور شہر کے قدیم و تاریخی ادارہ الحسنات سے شاٸع ہونے والا ماہنامہ بچوں کا ھلال کی توسیعِ اشاعت کے سلسلہ میں نمائندہ ادارہ نورالاسلام رحمانی نے ملکِ ہندوستان کی ریاست مہاراشٹرا کے مختلف شہروں کا دورہ کرکے محبان اردو، ادیبوں اور قلمکاروں سے ملاقاتيں کرکے ھلال کی توسیع و اشاعت میں معانت کی اپیل کی۔
مہاراشٹرا کا یہ دورہ ریاست کے تاریخی شہر اورنگ آباد سے شروع کیا گیا جہاں نمائندہ کے ذریعہ معروف افسانہ نگار خواجہ کوثر حیات سے تفصیلی ملاقات کی ساتھ ہی شہر کی معزز شخصيت مہاراشٹرا کے امیرِ حلقہ مولانا الیاس فلاحی وغيرہ سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
شہر پاسبانِِ اردو مالیگاوں میں کثیر تعداد میں معزز شخصیات سے ملاقاتيں ہوٸیں, جن میں اسدالدین اویسی کی پارٹی سے دوسری مرتبہ کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی
اور مولانا عبدالعظیم فلاحی کی ملاقاتیں قابل ذکر ہیں ساتھ ہی محبان اردو میں شمار کیے جانے والے حاجی شاہد انجم صاحب اور سٹی بک ڈپو کے مالک وسیم کتابی وغیرہ کا تعاون بھی شامل ہے۔
مالیگاٶں میں ایک غیر رسمی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا۔جس میں شہر کی بہت سی قلمی, ادبی اور علمی شخصيات سے نے شرکت کرکے ھلال سے اپنی وابستگی و دیرانہ محبتوں کا اظہار کیا ساتھ ہی ھلال کی بہتری کے لۓ اپنے مخلصانہ مشورہ بھی دۓ۔
اس دوران کچھ قلمی ساتھیوں نے اپنی تصنیفات نمائندہ ھلال کو اعزازی طور پر دیں۔
متعلقہ تصنيفات کی تفصیلات کچھ اسطرح ہے۔
مولانا شفیق احمد اصلاحی کی مشاھدات و معلومات پر مبنی کتاب جزاٸر انڈومان و نکوبار,
طاہر انجم صدیقی کا مجموعہ کلام شاعری تاثیر,
م ن انصاری کی بچوں کی کہانيوں پر دو کتابيں رات رانی جب مہکتی ہے اور اپسرا کی واپسی,
عتیق شعبان کی منفرد کتاب شاعری سے متعلق
(مجموعہ تشطیرات) آٸینہ در آٸینہ اور ڈاکٹر اقبال برکی کی کتاب سندھ باز جہازی وغیرہ شامل ہیں۔
اورنگ آباد اور مالیگاٶں کے بعد ضلع جلگاٶں کی ذرخیز بستی فیض پور, یاول اوربھساول وغيرہ کے محبان اردو اور قلمکاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔
فیض پور میں امیر مقامی ابوبکر سر اور افسانہ نگار سلیم خان نے نمائندہ کا اپنی بستی میں خیر مقدم کیا اور کچھ اہم شخصيات سے ملاقاتيں بھی کراٸیں۔
سلیم خان نے اپنی تصنيفات
نیم چندن اور کوٸل, لہو لہو منظر نمائندہ کو تحفہ میں دیں۔
یاول شہر کی تاریخی لاٸبریری
مولانا ابوالکلام آزاد لائبریری میں قلمی ساتھیوں نے نمائندہ کا پرزور خیر مقدم کرتے ہوۓ شال پوشی کی اس موقع پر دو ماہی ترجمانِ اطفال (یاول) کے مدیر اعلی عبدالرحیم رضا نے اپنی تصنيفات
گنبد کا جادو, آبشار, جھل مل کرتے تارے, پھول پھول خوشبو اور معصوم محبت ہدیہ خلوص کے طور پر نمائندہ کو پیش کیا۔
ماہنامہ بچوں کا ھلال رامپور کے نمائندہ نورالاسلام رحمانی نے تمام ہی احباب کا ادارہ کی جانب سے شکریہ ادأ کرتے ہوۓ کہا کہ اس سفر میں مہاراشٹرا سے محبان اردو اور قلمی ساتھیوں کے دلوں میں ھلال کے لۓ بے لوث محبتوں کا نظارہ دیکھنے کو ملا اور ساتھ ہی نۓ تجربات سے بھی سابقہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے دورانِ سفر کہیں بھی اپنے آپ کو تنہا محسوس نہیں کیا کیونکہ میرے ساتھ ہر قدم پر ھلال کے مدیر اعلٰی عبدالباری وسیم اور بچوں کے معروف ادیب سراج عظیم کی رہنمائی شامل رہی ہے۔