جلگاؤں (قاسم شیخ کی رپورٹ)حضرت بلال فاؤنڈیشن جلگاؤں کی جانب سے شہر کی فعال و معروف شخصیت جناب سہیل امیر شیخ صاحب کو مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس پروگرام کا انعقاد حضرت بلال فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ جس میں مختلف میدانوں کے ماہرین کو اپنی سرگرمیوں اور خدمات کے عوض مختلف ایوارڈ سے نوازا گیا۔
الپ بچت بھون کلکٹر افس جلگاؤں میں منعقدہ اس پروگرام میں مختلف میدانوں کے ماہرین اور شہر اور بیرون شہر کی ذی اثر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ جناب سہیل امیر شیخ صاحب شہر میں مختلف حوالوں سے سرگرم عمل رہتے ہیں۔ خاص طور پر ملی' سماجی اور تعلیمی سرگرمیاں اور برادران وطن میں دعوتی کام ان کا ذاتی شغف اور میدان کار ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبدالکریم سالار' عقیل پہلوان 'اجمل شاہ' انور بھائی اور مختلف ذمہ داران موجود تھے ۔
ایوارڈ کے تفویض ہونے پر اپ کے حلقہ احباب اور اپ کی طلبہ برادری کے علاوہ شہر کی معزز شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی۔