(پریس ریلز) وائس آف میڈیا ملک میں ۳۰/ہزار نامہ نگاروں کی سب سے بڑی تنظیم ہے ۔ اس تنظیم کا اہم مقصد نامہ نگار،صحافی اور صحافت کا ہر طرح سے تحفظ اوران کی حفاظت کرنا ہیں ۔ یہ تنظیم مثبت،سچی اورحقیقی بات سے عوام کو واقف کرانے کی صحافت پر یقین رکھتی ہے ۔ اس تنظیم کے قومی صدر سندیپ کالے اور ان کی ٹیم نے اپنے ساتھ اردو صحافی ونامہ نگاروں کو بھی شامل کیا جو بڑاعمدہ قدم ہے کیونکہ انہوں نے اردو صحافیوں کے ساتھ ساتھ اردو زبان کی حفاظت کا بھی ذمہ اپنے سر لیا ۔ ملک میں اردو ونگ کا قومی صدر مفتی محمد ہارون ندوی ڈائریکٹر وائرل نیوز لائیو (جلگاؤں ) کو بنایاگیا ہے جو پچھلے کئی مہینوں سے ملک بھر میں اردو صحافیوں ونامہ نگاروں کو اس تنظیم سے جوڑ رہے ہیں ۔ اسی طرح مہاراشٹر کی ذمہ داری مجتبیٰ فاروق (ایشیا ایکسپریس )کو سونپی گئی ہے ۔ معلوم ہوکثیر تعداد میں مہاراشٹربھر سے اردو صحافی ونامہ نگار اس تنظیم سے جڑ رہے ہیں ۔
بڑی مسرت کی بات ہے کہ آج ریاست مہاراشٹر میں مفتی ہارون ندوی نے ریاستی صدرمجبتیٰ فاروق صاحب (ایشیا ایکسپریس) کے ساتھ ملک کامشہورتعلیمی وثقافتی شہر پونہ کی ضلع وشہر وائس آف میڈیا (اردوونگ) کمیٹی کا اعلان کیا ۔ وائس آف میڈیا پونے شہر وضلع کا صدر حافظ محمد شعیب انصاری (نیوز روزانہ پونے)،کارگزار صدرعثمان قادری(مدیرمیرا بھارت ٹائمز)،نائب صدر جاوید مولا(سینئرصحافی)،انور علی نظیر شیخ (پمپری) حیدر قادری(نائب مدیرمیرا بھارت ٹائمز)جنرل سیکریٹری اظہر بابا قادری کو منتخب کیاگیا ۔ اسی طرح عمران تنبولی ،مفتی آفتاب عالم ،معین الدین شیخ ایروڈا،مفتی احمد حسین قاسمی ،عظیم الدین شیخ (بھوسری)،مزمل اختر (مارکیٹ یارڈ)کو وائس آف میڈیاپونے شہروضلع کا ممبر نامزد کیا گیا ۔
ہمیں امید ہے کہ جلد ہی یہ ٹیم پورے پونے ضلع وشہر کے اردو صحافیوں کو جوڑے گی اور وائس آف میڈیا کے مقصد کو آگے بڑھاتے ہوئے صحافیوں اور صحافت کے تحفظ کے ساتھ ملک کی خدمت میں آگے بڑھے گی ۔