جلگاؤں (شیخ زیان احمد) امسال ہوئے آٹھویں جماعت کے اسکالرشپ امتحان میں ملّت ہائی اسکول و جونیئر کالج مہرون جلگاوں سے کل 52 طلبہ نے شرکت کی۔ جن میں کل 6 طلبہ نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔جبکہ دو طالبات نے نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرٹ لسٹ میں مقام حاصل کیا ہے۔ مہوش منتشا شیخ عظیم شاہین نے لسٹ میں ۸۸ اور شیخ افشاں مہرین محمد متین نے ۲۰۶ مقام حاصل کیا ہے۔ اس کامیابی پر ملّت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی جلگاؤں کے صدر و اراکین ، اسکول کی
صدر معلمہ عفیفہ شاہین میڈم،سوپروائزر سید مختار سر نے طالبات نیز اسکالرشپ امتحان انچارج شیخ عاکف سر کو مبارکباد دی ہے۔
تصویر میں : امتحان میں کامیاب طالبات مہوش منتشا اور افشاں مہرین