جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) جلگاؤں ایم آر اے اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے موظف اسپورٹس ڈایریکٹر نیشنل اسپورٹس مین و نیشنل کوچ، نیشنل امپائر کا "انڈیاکا ایسوسی ایشن آف مہاراشٹر اسٹیٹ" کے ریاستی نائب صدر عہدے پر انتخاب عمل میں آیا اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر روپیش پڈمکھ نے ریاستی سابق وزیر ڈی پی ساونت, روی کمار بکواڈ ناراینکر و دیگر ریاستی عہدیداران و مہمانان خصوصی کی موجودگی میں اعلان کیا ۔
مرزا اقبال سر گزشتہ نصف صدی سے کھیل کے میدان میں نہ صرف خود کفیل رہے ہیں بلکہ ان کی زیر تربیت نکلے طلبہ و کھلاڑی قومی سطح تک میدان مار رہے ہیں اس انتخاب پر موصوف نے اللہ رب العزت کا شکرانا ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کھیل کو عام کرنے اور بالخصوص علاقہ خاندیش میں اس کے کھلاڑی تیار کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے.
اس انتخاب پر جلگاؤں ضلع صدر عبدالکریم سالار ،نائب صدر غنی میمن،ڈاکٹر ناراین کھڑکے،شیام کوگٹا، کونسلر نیتیں برڈے نے نیک خواہشات و ہر ممکن تعاون کرنے کا بھی اظہار کیا ۔