01 اگست 2023 بروز منگل
نور باغ جاوید ہوٹل کی گلی ؛ محمد یعقوب انصاری کے فرزند ؛ حاجی محمد شفیع ٹائپسٹ ( ناسک والے) کے داماد ؛ رضوان فاران سر اور پرویز سر ( جونا فاران ہاسپٹل والے) راشد ماسٹر ؛ خالد ایم آر ؛ ڈاکٹر عرفان انجم کے والد
مالیگاؤں کے ممتاز شاعر و ادیب معلم و محقق شبیر آصف نہ رہے،
انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔
جنازہ رات 9:30 بجے بڑا قبرستان
(امین عشرت جنازہ ہال) لے جایا جائےگا
اللہ کریم بے حساب مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین بجاہ النبی الامین الاشرف الافضل النجیب صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وصحبہ وبارک وسلم!
حضرت کے چند مشہورِ زمانہ اشعار :
وضو بغیر نہ آئے زباں پہ نامِ رسول
پڑھوں میں آخری سانسوں تلک سلامِ رسول
نہ جانے کون دعاؤں میں یاد رکھتا ہے
میں ڈوبتا ہوں تو دریا اُچھال دیتا ہے
۔۔۔
یہ برگ و بار یونہی نہیں لہلہائے ہیں
پیڑوں نے موسموں کے بہت دکھ اٹھائے ہیں
۔۔۔
لب کشائی کی ضرورت کیا ہے
زخم بھی اپنی زباں رکھتے ہیں
۔۔۔
تحسین نا شناس گوارا نہیں مجھے
اچھا ہوا جو تو نے سراہا نہیں مجھے
ان اشعار وں کے خالق شبیر آصف یکم اگست ۲۰۲۳/ بروز منگل دار فنا سے سُوئے بقا منتقل ہوئے ۔
شریکان غم: حمزہ سر،ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی، ڈاکٹرقیصر حیات ،یاسین اعظمی ،خلیل عباس،حاجی شاہد انجم ،وسیم احمد کتابی ، عزیز اعجاز سر،ریاض سر، مالیگاؤں