جلگاؤں(عقیل خان بیاولی ) قراء ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں کے زیر انتظام ایچ جے تھیم کالج میں، شعبہ علم تاریخ کے زیر اہتمام لوک مانیا تلک کی برسی کے موقع پر مکالہ خوانی پروگرام لے کر انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی۔
آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پروگرام کی صدارت انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاندخان نے کی ۔ پروفیسر ریکھا دیوکر صدر شعبہ علم تاریخ نے پروگرام کے اغراض ومقاصد بتاتے ہوئے لوک مانیاتلک کی ہمہ جہت خدمات کا خاکہ پیش کیا۔ اس موقع پر طلباء نے تحریک آزادی، سیاسی، سماجی، زندگی کے کاموں میں لوک مانیا تلک کے تعاون سے متعلق مکالمات پیش کیئے۔
اس موقع پر پروفیسر آئی ایم پنجاری، ڈاکٹر راجیش بھامرے، ڈاکٹر انجلی کلکرنی، ڈاکٹر عائشہ باسط موجود تھے۔ پروگرام میں طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔