(پریس ریلیز)
هم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
جودل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
دھولیہ شہر کے بزرگ صحافی سلیم احمد زین العابدین انصاری کو اورنگ آباد میں گوروایوارڈ سے نوازا گیا۔ یاد رہے گذشتہ بارہ برسوں سےسلیم انصاری سچا ہتھیار، ہفت روزہ اخبار کامیابی سے چلارہے ہیں ۔
دھولیہ شہر میں
اردو اخبار جاری کرنا بہت ہمت کا کام
ہے ۔ اخبار کی ڈی ٹی پی سے لے کر چھپائی تک کے کام کے لئے مالیگاؤں جانا آنا پڑتاہے۔
یعنی ہر ہفتہ سفر کر کے اخبار کو شائع کرناپھر دھولیہ مالیگاؤں میں اخبار ترسیل کرناانتہائی تھکا دینے والا کام ہے اور اس تھکادینے والے کام میں مکمل انجام
دینا اپنے آپ میں بڑا کام ہے ۔ اخبار ہفتہ روز سچا ہتھیار کی مسلسل اشاعت کو دیکھتےہوئے اورنگ آباد کی راشٹریہ بھرکا پار مخالف کمیٹی کی جانب سے سلیم انصاری کو گو رو ایوارڈسے سرفراز کیا گیا۔
اس ایوارڈ سمیتی کے صدر سید
صابر سید سردار کے ہاتھوں دیا گیا۔ اس باوقار اعزازی پروگرام میں سلیم انصاری ایڈیٹر کےفرزند محمد آمین نواسے روشان انجم ودیگر احباب شریک تھے۔ اس کے بعد مینش اینٹی کرپشن بھٹی کے ضلعی صدر بلیم بیگ کے
ہاتھوں سے موصوف کی رابطہ آفس میں شاندار استقبال کیا گیا۔
ہندی، اردو، مراٹھی صحافیوں کی ٹیموں کے ذمہ داران ،انیس شیخ ،سنیل امرتکر ،عبد الخالق صدیقی ایڈیٹر نعمانی ٹائمز ، طہ کارواں کمپیوٹر ، مرتضی سر ،شمس الحسن سر،شکیل انڈیا پریس، آمین پٹیل افتخار احمد،دیوپور) ،ڈاکٹرعقیل فضل الرحمن ،محمود بھائی جان اور حلقئہ صحافی تنظیم کے ذمہ داران نے سلیم
انصاری کو صحافت کا گوروایوارڈ ملنے پر
مبارکباد پیش کی ہے ۔
نیز دھولیہ شہر کے آمدار ڈاکٹر
فاروق شاہ نے بھی ذریعے بذریعہ فون سلیم انصاری صاحب کو ایوارڈ ملنے کی خوشی میں مبارکباد پیش کی۔
کارپوریٹر مختار منصوری، ارشاد جاگیر دار
شبیر پنجاری ،ڈاکٹر سرفراز ، آمین پٹیل وغیره نے بھی خصوصی مبارکباد پیش کی۔




