عزیزان ٕملت،
السلام علیکم، محلہ فارمیسی نگر سروے نمبر 99 پلاٹ نمبر 54اور 55 پر 2008 سے مسجد حضرت جعفر طیار رضی اللہ عنہ میں پنجوقتہ نماز جاری ہے،
مسجد کے قبلہ کی جانب مسجد کا ہی خالی پلاٹ نمبر 36 موجود ہے اسی سے متصل دائیں طرف والے پلاٹ نمبر 35 کا سودا 3792000 میں کیا گیا ہے۔ رقم کی ادائیگی آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں زمین مالک کو ادا کرنا ہے،اس پلاٹ کا رقبہ 1580 اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے پلاٹ کی خریداری کے بعد ٹرسٹیان مسجد کی توسیع کا ارادہ بھی رکھتے ہیں مسجد کی توسیع ہونے پر اسکی وسعت کافی کشادہ ہوجاۓ گی جو آئندہ کئ دہائیوں کےلیے کافی ہوگی۔ مسجد کے اطراف کی بستی میں زیادہ تر مزدور طبقہ ہی رہائش پذیر ہیں اسلئے اس کار خیر میں صاحب ثروت و مخیر ان شہر کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا لازم ہے اسلئے ہم تمام ہی اہلیان شہر سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے اور اپنے مرحومین کی طرف سے زیادہ سے زیادہ مسجد کا تعاون کریں۔
فقط۔ ٹرسٹیان مسجد و ذمہ داران محلہ سروے نمبر 99 فارمیسی نگر۔ مالیگاؤں، ضلع ناسک، مہاراشٹر الھند۔

