کھام گاؤں:5/اگست 2023
( واثق نوید ) موجود دور میں ضلع پریشد کے اسکولوں میں نئی نئی تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں جس کی وجہ سے سرپرستوں میں ضلع پریشد کے بالخصوص اردو اسکولوں کی جانب رجحان بڑھ رہا ہے ۔
پرائیویٹ اسکولوں ، انگلیش اسکولوں سے سرپرستوں کی توجہ اپنی طرف متوجہ کرنے کی کام باب کوشش ضلع پریشد مدارس میں جاری ہے جو ایک خوش آئند بات ہے ۔ کھام گاؤں پنچایت سمیتی کے کنجہرہ میں واقع ضلع پریشد اردو مڈل اسکول میں بھی ایک نئی غیر نصابی سرگرمی کا آغاز کیا گیا ہے ۔
طلباء کی تحریر ی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے ، ادبی ذوق اور صحافتی شعور پیدا کرنے کے لئے اسکول کا ماہنامہ ترجمان "نو نہالان کنجہرہ" اسکول کی صدر معلمہ شمیم بانو کے زیر سرپرستی ، معروف صحافی و مدرس واثق نوید کے زیر نگرانی یہ ماہنامہ شروع کیا گیا ۔
جس میں جماعت ششم کے طالب علم مؤثر خان ، معاون مدیر ششم جماعت کی طالبہ نبیلہ ناظم کو منتخب کیا گیا ۔ جبکہ ترتیب و تزئین کی ذمہ داری اسکول کی فعال معلمہ بدر النساء ساجد خان کو دی گئی۔
ماہنامہ ترجمان کا ایک مختصر مگر پر وقار تقریب میں افتتاح اسکول انتظامیہ کمیٹی کے رکن نفیس شیخ کے ہاتھوں عمل میں آیا ، اس موقع پر اسکول انتظامیہ کمیٹی کے محمد جاوید ، وسیم خان بھی موجود تھے ۔ اس سرگرمی کی تعلیمی حلقوں میں سرہنا کی جارہی ہے۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں حجن شہبازباجی ، حسنہ باجی ، سیما باجی ، شاہینہ باجی ، عبدالرحمان سر ، محمد احسان سر کی محنت شامل رہی ۔