مالیگاوں میں کریئر کونسلنگ وگاٸیڈنس پروگرام کامیابی سے ہمکنار
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 25, 2025
0
share
پریس ریلیز ؛ شہر مالیگاؤں میں "مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم" کے زیراہتمام فورم کے روح رواں محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی ایما پر مالیگاؤں کے اولین کریٸر کونسلر محترم انصاری مختار یوسف سر کی سرپرستی میں دسویں جماعت کے کامیاب طلبہ وطالبات کے لیے "کریئر کونسلنگ" کا اہم پروگرام منعقد کیا گیا-
یہ پروگرام دو مراحل پر مبنی رہا- اول مرحلے میں 22 مئی 2025 بروز جمعرات کو طلبہ کا "اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ" لیا گیا- اس ٹیسٹ میں کافی تعداد میں بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی جبکہ مورخہ 24 مئی 2025 بروز سنیچر کو "کریئر گائیڈنس" کا پروگرام ہوا- جس میں بچوں کے رجحانی نتیجے (اپٹیٹیوڈ رزلٹ) کے مطابق ان کی "پرسنل کونسلنگ" کی گئی۔
اس پروگرام کی صدارت محترم انصاری مختار یوسف سر نے انجام دی عبدالعظیم فلاحی سر کی قرات سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ تحریک و تاٸید صدارت زاہد یوسفی سر نے پیش کی۔ مہمانان کا تعارف و استقبال رضوان ربانی سر نے اور پروگرام کے اغراض ومقاصد صدیقی اعجاز سر نے انجام دیٸے۔ طلبا و طالبات کی رہنماٸی کرتے ہوۓ عارف حسین سر منصورہ نے ”کریٸر کا انتخاب کیسے کریں؟" بشریٰ میڈم نے "دسویں اور بارہویں کے بعد کیا؟" عبدالعظیم فلاحی سر نے "عربی مدارس کے کورسیس" عنوانات پر طلبا و طالبات سے خطاب کیا۔
عارف دلار سر نے طلبا کو کامیابی کے لٸے محنت کی طرف راغب کیا صدارتی خطبے میں موصوف نے "اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ" کی اہمیت و افادہت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے بعد مختار یوسف سر اور عارف حسین سر نے طلبا و طالبات کی انفرادی طور پر کونسلنگ کی اور ٹیسٹ کے نتاٸج سے آگاہ کیا۔ جس پرطلبا و طالبات اور سرپرست حضرات نے اطمینان کا اظہار کیا۔ رسم شکریہ کے فراٸض صدیقی اعجاز سر نے انجام دیٸے۔ جبکہ پروگرام کی نظامت رضوان ربانی سر نے احسن طریقے سے انجام دی۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر معاذ ایوبی او ڈاکٹر ندیم انجم کی معاونت شامل رہی۔ پروگرام اپنی نوعیت اور اپنے مقصد کے حساب سے بے انتہا کامیاب رہا۔ جس سے طلبہ اور سرپرست کی ایک بڑی تعداد مکمل طور پر مستفیض ہوٸی- ربانی دی سکالر یوٹیوب چینل پر پورے پروگرام کو ضرور ملاحظہ فرمائیں ۔