شبیراحمدانصاری کی زندگی پر شائع کتاب ”منڈل نامہ“ کا شاندار رسم اجراء شبیر احمد انصاری کو جو مقام ملنا چاہیے تھا و ہ ہم نہیں دے سکے۔ پدم شری ڈاکٹر ظہیر قاضی شبیراحمد انصاری کی تحریک آل انڈیا مسلم او بی سی آ رگنائزیشن ملک کی تاریخ کی ایک کامیاب تحریک ہے۔ اگر مسلمان گوپال سنگھ کمیشن کی شفارشات کو اس وقت کی حکومت سے منوالیتے تو ملک میں مسلمانوں کی تاریخ کچھ اور ہوتی اور آ ج انھیں ریزوریشن کے لیے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑتا۔ شبیر احمد انصاری
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 11, 2025
0
share
ممبئی (پریس ریلیز ) ہندوستان میں جمہوری و سماجی حقوق کے حصول کے تئیں مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے نیز آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن تحریک کے ذریعہ مسلسل 45وسال تک مسلمانوں میں انھیں دیئے گئے دستوری حقوق کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی جدوجہد کی تاریخ کا آئینہ ”منڈل نامہ“ اردو ایڈیشن کا رسم اجراء تاریخی مقام آل انڈیا خلافت ہاؤس میں پدم شری ڈاکٹر ظہیر قاضی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
آل انڈیاخلافت کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب رسم اجرائی میں ممبئی کی کئی معروف تعلیمی، سماجی، مذہبی شخصیات نے شرکت فرماکر شبیر احمد انصاری کی کاوشوں اور مسلسل جدوجہد کو اپنے اپنے انداز میں بیان کیا۔ مرزا عبدالقیوم ندوی (اورنگ آباد) نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ”منڈل نامہ“ کتاب ملک کی سماجی تاریخ کی ایک دستاویز ہے۔ جس میں کاسٹ اور کلاس کے فرق کو واضح کرتے ہوئے مسلمانوں کو کس طرح او بی سی زمرے سے ریزوریشن مل سکتا ہے یہ بتاتے ہوئے اس کے لیے کئی گئی شبیر بھائی کی جدوجہد مسلمانوں کی طرف سے کی جانے والی بےجا تنقیدوں کی پرواہ کیے بغیر مسلسل کام کرتے رہے۔ آپ نے کہا کہ سماج کے لیے مفید ثابت ہونے والی شخصیات اللہ. تعالیٰ کی طرف سے نعمت ہوتی ہیں۔