ناندورہ , مسجد تعارف و سدبھاؤنا پروگرام کا کامیاب انعقاد اسلام امن، بھائی چارہ اور انسانیت کا مذہب ہے: ڈاکٹر رفیق پارنیرکر
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 25, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) جامعہ اصحاب صفہ اور مسلمانانِ ناندورہ کے زیر اہتمام مسجد پریچیہ و سدبھاؤنا پروگرام کا انعقاد نہایت کامیابی اور خوش اسلوبی کے ساتھ عمل میں آیا۔ یہ بامقصد تقریب تھانے دار ولاس پاٹل کی صدارت میں منعقد ہوئی،
جس میں ناندورہ اور اطراف سے 150 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ قابل ذکر بات یہ رہی کہ ان میں تقریباً 70 وطنی بھائی بھی شامل تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مفتی جنید (کھام گاؤں) نے اذان کے مفہوم، وضو کے طریقے اور مسجد و نماز کی اہمیت پر سادہ، مؤثر اور معلوماتی گفتگو کی۔
اسسٹنٹ پولیس آفیسر دھندارے نے بھی شرکاء سے خطاب کیا اور آپسی بھائی چارے و سماجی ہم آہنگی پر زور دیا۔
پروگرام کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر رفیق پارنیرکر نے اپنے دلنشین اور مؤثر خطاب میں اسلام کی تعلیمات، امن و شانتی، سدبھاؤنا اور صوفی روایات کی روشنی میں قومی یکجہتی پر بصیرت افروز باتیں پیش کیں۔ اُنہوں نے واضح طور پر کہا: “اسلام اور دہشت گردی دو متضاد راہیں ہیں۔
اسلام کا پیغام سراسر امن، محبت اور انسانیت کا ہے۔” پروگرام میں کئی معزز و مشہور شخصیات شریک ہوئیں، جن میں سابق ایم ایل اے راجیش بھاؤ ایکڑے، گوپو سیٹھ برالیا، تھانیدار ولاس پاٹل، اے پی آئی دھندارے، لالا بھاؤ انگڑے، پرمود جی ہیواڑے، انیل جھاگڑے، ڈاکٹر پردیپ ہیلگے، سدھیر مورہیکر، رمیش پاٹل، راجیو رانے، بھگوان دھانڈے اور دیگر اہم نام شامل ہیں۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں مولوی عنایت، ذاکر بھائی (کھام گاؤں)، ایڈوکیٹ محتشم رضا، عبدالرحمن ، کلیم خان (امیرِ مقامی)، مشتاق سر، ذکر اللہ سر، رضوان عبدالرحمن، رئیس بھائی، نواب کرامت، ڈاکٹر جاوید، محمد فرقان، شیخ آصف، سلمان خان، افتخار بھائی، منظوم احمد، ناصر ٹیلر اور جامعہ اصحاب صفہ کے اساتذہ و طلبہ نے نمایاں کردار ادا کیا۔
تمام شرکاء نے اس پروگرام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اس جیسے مزید اجتماعات میں بھرپور تعاون اور شرکت کا عزم ظاہر کیا۔ آخر میں ملک میں امن، اتحاد، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کی دعاؤں کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔