جلگاؤں (سعید پٹیل کے ذریعے) حافظ عبدالرحیم و اس نمائندے کی مشترکہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز 23 مئی بروز جمعہ بعد نماز مغرب جلگاوں کے عیدگاہ میدان پر تحفظ اوقاف کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔
کانفرنس آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت پر جلگاؤں تحفظ اوقاف کمیٹی اور وقف کور ڈینیشن کمیٹی کے اشتراک سے کی گئی تھی۔
یہ کانفرنس اورنگ اباد وحدت اسلامی ہند کہ امیر جناب ضیاء الدین صدیقی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی تھی اور مقرر خصوصی اور مہمان خصوصی کے طور پر اکولہ سے حضرت مولانا مفتی اشفاق صاحب دامت برکاتہم اور مالیگاؤں سے اطہر حسین اشرفی صاحب تشریف لائے تھے۔
کانفرنس میں تمام ہی مکتب فکر کے ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی۔
کانفرنس کے مہمان مقرر اطہر حسین اشرفی صاحب نے پر زور انداز میں حکومت کو للکارا اور کہا کہ یہ ایسے قانون لا کر مسلمانوں کو بہکانے اور ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں۔
مگر مسلمانوں یاد رکھو میں 72 سال کا بوڑھا ہوں کچھ ہوا تو سب سے پہلے میں جیل جاؤں گا۔
اس کے بعد اپ کو اگے آ نا ہوگا۔ مفتی اشفاق صاحب نے کہا کہ حکومت وقف کے معاملے میں ہمیں بیوقوف بنا رہی ہے حکومت وقف کو مذہبی معاملہ نہیں کہہ رہی ہے وہ کہہ رہی کہ یہ سیکولر معاملہ ہے پراپرٹی کا معاملہ ہے اس لیے اس میں غیر مسلموں کی شمولیت ضروری ہے۔
جناب ضیاء الدین صدیقی صاحب نے صدارتی تقریر میں حکومت کو زوردار انداز میں ائینہ دکھایا اور کہا کہ وقف میں اگر کرپشن ہے تو یہ حکومت کی ذمہ داری ہے اپ کیا کر رہے ہو جو لوگ کرپشن کر رہے ہو ایسے لوگوں کو سبق سکھائے وقف میں سدھار کرنے کی کوشش کرے مگر آ پ لوگ کرپشن کے بہانے مسلمانوں کی پراپرٹی کو ہڑپنا چاہتے ہیں۔
پروگرام کی غرض و غایت مفتی رمیز صاحب نے بیان فرمائی اور مولانا عمیر ندوی صاحب کی تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا اغاز عمل میں آیا۔
پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں پیش پیش رہنے والے فاروق شیخ ، مفتی محمد ہارون ندوی ، اعجاز ملک ، مقامی و بیرون شہر ضلع بھر سے علماۓ کرام ، سماجی خدمت گار معززین موجود تھے۔
اس پروگرام میں حافظ عبدالرحیم صاحب نے زوردار انداز میں نعرے لگائے جس سے ماحول جذبہ ایمانی سے ہرا بھرا ہو گیا۔
اس بہترین نظامت حضرت مولانا مفتی خالد صاحب نے فرمائی اور ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے رسم شکریہ ادا کیا۔
اور مولانا نور محمد صاحب کی رقت آمیز دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔