عثمان آزاد اردو ہائی اسکول اکولہ کا نتیجہ 96 فیصد ( شیخ اذہان شیخ جاوید پہلا، ریحان خان جمیل خان دوسرا اور محمد حسنین اعجاز خان تیسرا )
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 22, 2025
0
share
ملکاپور: 22/ میٔ ( محمد احسان سر ) مقامی رتن لال پلاٹ میں واقع عثمان آزاد اردو ہائی اسکول اکولہ کا دسویں جماعت کا نتیجہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شاندار رہا۔ اسکول کے کل 82 طلباء نے امتحان دیا جن میں سے 79 طلباء کامیاب ہوئے. اسکول کے طلباء میں شیخ اذہان شیخ جاوید نے اول، ریحان خان جمیل خان دوسرا اور محمد حسنین اعجاز خان تیسرے نمبر پر آئے اور اسکول کا نام روشن کیا۔ اس موقع پر اسکول میں طلباء کی شاندار کارکردگی پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے تینوں طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور انہیں گلدستہ اور کتابیں دے کر اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پرا سکول کے ہیڈ ماسٹر امتیاز احمد خان سر، سپروائزر اسرار احمد دیش مکھ سر، نوید قاضی سر، زرینہ پروین میڈم، فیصل اقبال سر، توصیف احمد سر، محمد نثار سر، نواب راسخ سر، محمد حسام الدین سر موجود تھے۔