جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن کے قومی صدر حاجی غلام حسین عطاری( گجرات احمدآباد) ممبئی نگراں عارف عطاری کی قیادت میں جلگاؤں ضلع کا دورا کے موقع پر مقامی اراکین مجلس و کارکنان کے ساتھ ایک اہم مشاورتی میٹنگ میں ہوئے فیصلہ پر سعید شیخ کو بھوساول شہر نگراں کے عہدہ پر مقرر کیا گیا۔ دعوت اسلامی کے جلگاؤں ضلع صدر زبیر عطاری نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سعید شیخ بہترین نظم و نسق کے ساتھ اپنی نئ ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اس موقع پر جلگاؤں ضلع نگراں رفیق قادری، مولانا ذوالفقار مصباحی،حاجی شاکر، جہانگیر شیخ،حافظ قاسم، آصف عطاری فرید شیخ یوسف خان، صابر منیار ،حاجی تنویر نے اس تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوۓ کامیابی کی دعاؤں سے نوازہ۔