آکولہ ، عائشہ صدیقہ کی شاندار کامیابی ایس ایس سی امتحان میں 95.60 فیصد نمبرات کے ساتھ امتیازی مقام حاصل، مستقبل کی ڈاکٹر بننے کا عزم
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 21, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) بورگاؤں منجو (ضلع آکولہ) کی رہائشی ہونہار طالبہ عائشہ صدیقہ بنت اسرار اللہ خان نے مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کے تحت ایس ایس سی امتحان 2025 میں 95.60 فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے امتیازی درجہ میں کامیابی حاصل کی اور اپنے خاندان، اسکول اور علاقے کا نام روشن کیا۔ عائشہ، شہر کے معروف تعلیمی ادارہ ماؤنٹ کارمیل کرسچن مشنری اسکول میں زیر تعلیم ہیں اور آغازِ تعلیم سے ہی مسلسل امتیازی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی آرہی ہیں۔ اس سال کی شاندار کامیابی نے انہیں اسکول کے ساتھ ساتھ امراؤتی ڈویژن میں بھی ممتاز مقام دلایا ہے۔ عائشہ کی اس کامیابی پر ان کے والدین، رشتہ داروں، اساتذہ اور دوستوں نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین کے نام منسوب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کا ہی نتیجہ ہے۔ عائشہ صدیقہ نے مستقبل میں ایک کامیاب اور باوقار ڈاکٹر بن کر قوم و ملت کی خدمت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان کی یہ کامیابی دیگر طلبہ و طالبات کے لیے حوصلہ افزا مثال ہے۔