کھام گاؤں (نمائندہ خصوصی) شہر کی ممتاز سماجی، ادبی، تعلیمی اور صحافتی شخصیت واثق نوید کے فرزند ارجمند جواد افضل خان کا پُروقار ولیمہ 11 مئی بروز اتوار بعد نماز مغرب نصیب لان کھامگاؤں میں نہایت خوشگوار ماحول میں انجام پایا۔
اس موقع پر شہر کی سماجی، سیاسی، ادبی، تعلیمی، صحافتی اور مذہبی حلقوں کی معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دعاؤں سے نوازا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس سے قبل نکاح کی تقریب 10 مئی کو بروز سنچر صبح 11 بجے ملکاپور کی قدیم مالوی پورہ مسجد میں انجام پائی، جہاں جواد افضل خان کا عقد ملکاپور کے سابق رکن بلدیہ جناب خالد اللہ خان کی صاحبزادی کے ساتھ ہوا۔
تقریب ولیمہ میں مہمانوں کی پرتپاک مہمان نوازی کی گئی اور شاندار انتظامات نے شرکاء کو خوشگوار یادیں دیں۔ شہر بھر میں اس موقع پر خوشی اور مسرت کی لہر دیکھی گئی۔