مستبشير احمد سلیم احمد نے انگریزی میڈیم سے حاصل کی نمایاں کامیابی، روشن کیا اسکول و والدین کا نام
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 18, 2025
0
share
ملکاپور : 18/ میٔ ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق مہاراشٹر اسٹیپ بورڈ امراوتی کے درجہ دہم کے امتحانات کے نتائج کا اعلان حال ہی میں 13 مئی 2025 کو ہوا۔ جس میں شری سنت جنگلی مہاراج انگلش اسکول ناندورہ کے طالب علم مستبشیر احمد نے %86.20 فیصد نمبرات حاصل کر نمایاں کامیابی درج کراںٔی اور اسکول و والدین و خاندان کا نام روشن کیا. اسکول کا نتیجہ %96.29 رہا۔ قابل ذکر ہے کہ ہونہار مستبشیر احمد نے دسویں جماعت انگریزی میڈیم سے پاس کر اپنا و اپنی فیملی و معاشرہ و اسکول کا نام روشن کیا اور اپنا ایک معتبر مقام بنایا. ان کی محنت ، لگن اور اس قابل رشک کامیابی کے حصول پر اسکول کے صدر مدرس و جملہ اساتذہ کے ساتھ اعزہ ، دوست واحباب و متعلقین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی اور مستبشیر احمد کی حوصلہ افزائی کی.
ساتھ ہی ان کے والدین کو بھی دل عمیق گہرائیوں سے مبارکباد دی اور روشن و تابناک مستقبل کے لئے دعاؤں سے نوازا.