الجامعة الزہراء اہلسنّت اظہارالعلوم میں چوتھا آل مالیگاوں ذہنی آزمائش تحریری امتحان میں اول انعام سعادت عمرہ کا اعلان
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 18, 2025
0
share
مالیگاؤں( پریس ریلیز) مورخہ13 /مئی بروز منگل بعد نماز عشا الجامعة الزہراء اہلسنّت اظہار العلوم میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت طیبہ کے 1500/سو سالہ جشن کی مناسبت سے الجامعة الزہراء اہلسنّت اظہارالعلوم کے زیر اہتمام چوتھا آل مالیگاوں ذہنی آزمائش تحریری امتحان کی رپورٹنگ سے متعلق الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے احباب کو مدعو کیا گیا۔ جس میں حافظ غفران اشرفی نے جامعہ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحان کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کو اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے گوشے یاد رہیں تاکہ جب کفر کی مخالف آندھیاں چلیں تو ان کے قدم ڈگمگا نا پائیں۔ نیز زاہد امین سر (شیخ امام پرائمری اسکول) نے امتحان کے شرائط،تاریخ اور انعامات سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس امتحان میں اسکول،مدارس کے طلبہ اور عمومی طور پر 18/سال کی عمر تک لوگ شریک ہوسکتے ہیں۔ اس کا اول انعام سعادت عمرہ اور اس کے بعد بالترتیب دیگر انعامات ہوں گے۔امتحان 21/ستمبر کو منعقد ہوگا۔ بعد ازاں فیاض سر (ہیڈ ماسٹر پیراڈائز ہائی اسکول) صاحب نے اسکول و مدارس کے معلمین و ٹیچرس حضرات سے التماس کی کہ وہ اپنے ماتحت بچوں کو اس امتحان میں شرکت کے لیے ترغیب دیں۔ امتحان کی تیاری کے لیے جامعہ کے شعبہ نشر و اشاعت سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر شائع شدہ کتاب"در مکنون"دی جائے گی۔پریس کانفرنس میں کاملی محمد رمضان(ناظم اعلی جامعہ)،ڈاکٹر عتیق احمد،عبدالباسط چشتی،جلیس احمد و مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن کے مدرسین حاضر رہے۔جو لوگ اس امتحان میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ دیئے گئے پتہ پر یا نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ مدرسہ اہلسنت شفاعة القرآن(رمضان پورہ)،مدرسہ اظہارالعلوم(مچھلی بازار)،مدینہ کتاب گھر (مدینہ مسجد کے بازو میں)ان مقامات سے فارم اور کتاب دونوں حاصل کی جاسکتی ہیں. مزید معلومات کے لیئے رابطہ قائم کریں۔ حافظ رمضان ابوالعلائی 9270966656 حافظ عادل انور اشرفی 9021562807 حافظ مبشر رضوی 9637299622 حافظ محمد مصطفی صابری 8983139221 ۔