جلگاؤں ۔ ( عقیل خان بیاولی) اقراء ایجو کیشن سوسائٹی، کے زیر اہتمام اقراء شاہین جونیئر کالج مہرون میں جماعت بارہویں کے نتائج کے بعد کریئر گائیڈنس اور مارک شیٹ کی تقسیم کا پروگرام منعقد کیا گیا.
ادارہ کی روایت رہی ہے کہ ہر سال دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کے بعد کامیاب طلبہ کے اعزاز میں مارکس شیٹ کی تقسیم کے موقع پر کرئیر گائیڈینس پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔
شروعات تلاوت قرآن کریم سے کی گئی۔ پرنسپل قاضی ضمیر الدین سعید الدین نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔ایجوکیشن سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری الحاج اعجاز ملک نے اسلاف کی تاریخ کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کی .
ایچ جے تھیم کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ نے UPSC اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے تعلق سے رہنمائی فرمائی، پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر نے اقراء شاہین NEET اکیڈمی کا تفصیلی تعارف پیش کیا.
