مالیگاؤں: الحَمْدُ ِلله، مجلس ابنا ٕ قدیم مدرسہ اسلامیہ کا ایک وفد مورخہ 19 ستمبر 2023 بروز منگل بعد نماز عصر مدرسہ بیت العلوم عبداللّٰہ نگر مالیگاؤں پہنچ کر 153 دنوں میں قرآن پاک حفظ کرنے والے خوش نصیب حافظ ایس احمد صدیقی اور انکے استاذ حافظ عقیل احمد اور شیخ الجامعہ حضرت مولانا سراج احمد قاسمی صاحبان کو ھدیہ پیش کیا۔
اس ضمن میں مدرسے کے کیمپس میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جسکی صدارت مولانا کلیم احمد جمالی نے فرمائی۔ تعارفی کلمات شیخ الجامعہ نے پیش کیا۔تہنیتی کلمات حافظ طفیل احمد صاحب نے پیش کیا دعائییہ کلمات مولانا سفیان احمد نے پیش کیئے۔
صدر تقریب کی دعا پر اس مجلس کا اختتام ہوا ۔
اس تقریب میں حافظ طفیل احمد۔مولانا کلیم احمد۔مولانا سفیان ۔حافظ آصف حسین ۔مولانا نورالعین ۔مولانا عبداللّٰہ۔قاری ابو عبید ۔مولانا ظفر عابد۔قاری اشتیاق ۔مولانا بلال۔قاری اسحٰق۔حافظ افضال احمد ۔حافظ نورالامین۔مولانا جمیل احمد ۔حافظ سفیان احمد ( مٶذن ) انصاری عبداللّٰہ۔ڈاکٹر الطاف احمد فضل الرحمن۔ ایوبی محمد عمران۔عارف نوری ۔محمد مصطفی برکتی سر۔ایوب حنیف ۔جمیل بابا صاحبان شریک تھے۔اس طرح کی تفصیل قاری ابو عبید جمالی کے ذریعے موصول ہوئی۔




